Advertisement
Advertisement
Advertisement

انفارمیشن ٹیکنالوجی کے معروف سرمایہ کاروں کا پاکستان کیلئے 700 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

Now Reading:

انفارمیشن ٹیکنالوجی کے معروف سرمایہ کاروں کا پاکستان کیلئے 700 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
انفارمیشن ٹیکنالوجی کے معروف سرمایہ کاروں کا پاکستان کیلئے 700 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

انفارمیشن ٹیکنالوجی کے معروف سرمایہ کاروں کا پاکستان کیلئے 700 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے معروف سرمایہ کاروں نے ملاقات کی، جس میں انہوں نے پاکستان کیلئے 700 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان اپنی ڈیجیٹل معیشت میں بڑی تبدیلی کا آغاز کر رہا ہے، پاکستان میں کمپنیوں کی جانب سے 700 ملین امریکی ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کے اعلان کا خیر مقدم  کرتے ہیں۔

 وزیراعظم نے پاکستان کی صلاحیتوں پر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کاروں کے اعتماد کی پزیرائی کی، اور ٹیکنالوجی، فنانس اور جدت کا علاقائی مرکز بننے کے پاکستان کے وژن کو اجاگر کیا۔

شہباز شریف نے ملاقات میں ریگولیٹری اصلاحات، مالیاتی ترغیبات اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر سرمایہ کاری، اس کے علاوہ نوجوانوں کی تربیت کے ساتھ ساتھ معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے جاری حکومتی کوششوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو آئی ٹی برآمدات 25 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف

Advertisement

وزیراعظم نے سرمایہ کاروں کو مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے طویل مدتی، باہمی طور پر فائدہ مند شراکت داری قائم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اور پاکستانی نوجوانوں کو مستقبل کی ٹیکنالوجی پر مبنی ملازمتوں کے لیے تیار کرنے کے لیے اے آئی اور ڈیٹا سائنس کی تعلیم کے اقدامات پر ان کے ساتھ تعاون کی حکومت پاکستان کی خواہش سے آگاہ کیا۔

 وزیر اعظم سے ملاقات کرنے والوں میں روسفٹ کے  جبار رحیم خان نے 500 ملین امریکی ڈالر، جبکہ سائی وینچر کیپیٹل کے  طحہٰ نسیم اور  احسن جمیل نے 100 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔

اس کے علاوہ مشرق بینک کے فرنینڈو موریلو اور محمد ہمایوں سجاد نے 30 ملین، جبکہ مائینڈ ہائیو کے بلال کمال فاروقی نے 22 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔

وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام شزہ فاطمہ خواجہ اور اعلیٰ سرکاری افسران نے بھی اجلاس میں شریک تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر