Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک فضائیہ نے بھارتی رافیل طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا

Now Reading:

پاک فضائیہ نے بھارتی رافیل طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا
برطانیہ اور جرمنی کا پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کرنے کا مشورہ

مودی کا جنگی جنون سر چڑھ کر بولنے لگا ہے، لیکن سرحدوں کے رکھوالے شاہین بھی اپنے وطن کے دفاع کے لیے مستعد اور چوکس ہیں، پاک فضائیہ کے شاہینوں نے مقبوضہ کشمیر کی جانب سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے بھارتی فضائیہ کے رافیل طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 29 اور 30 اپریل کی رات بھارتی ایئر فورس کے چار رافیل طیاروں نے بھارتی جغرافیائی حدود میں رہتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر میں پٹرولنگ کی، تاہم پاک فضائیہ نے ان جنگی جہازوں کی فوراً نشان دہی کر لی، پاکستانی ایئر فورس کی بروقت اور مستعد کارروائی پرانڈین رافیل طیارے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر راہ فرار اختیار کر گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی افواج ہندوستان کی طرف سے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار اور مستعد ہیں۔

گزشتہ روز بھی پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی کواڈ کاپٹر کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے اسے مار گرایا تھا، یہ واقعہ بھمبر کے علاقے مناور سیکٹر میں پیش آیا جہاں دشمن نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے جاسوسی کی کوشش کی تھی۔

واضح رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے مسلم اکثریتی علاقے پہلگام میں 22 اپریل کو 26 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد 23 اپریل کو سندھ طاس معاہدہ فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Advertisement

بھارت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو جواز بناتے ہوئے پاکستانی شہریوں کو 48 گھنٹے میں بھارت چھوڑنے کا حکم دیا تھا جبکہ واہگہ بارڈرکی بندش اور اسلام باد میں بھارتی ہائی کمیشن میں تعینات اپنے ملٹری اتاشی کو وطن واپس بلانے کے علاوہ پاکستان میں تعینات سفارتی عملے کی تعداد میں بھی کمی کردی تھی۔

بعد ازاں، 24 اپریل کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے اقدام کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ پاکستان کا پانی روکنا اعلان جنگ تصور کیا جائے گا اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

حکومت نے بھارت سے تجارت اور واہگہ بارڈر کی بندش کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ بھارتی ایئرلائنز کے لیے پاکستانی فضائی حدود بھی بند کردی گئی اور بھارتی شہریوں کو 48 گھنٹے میں پاکستان چھوڑ دینے کا حکم بھی دیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر