Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی پر بھارتی مسلم فورمز نے اسدالدین اویسی کوآڑے ہاتھوں لے لیا

Now Reading:

پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی پر بھارتی مسلم فورمز نے اسدالدین اویسی کوآڑے ہاتھوں لے لیا
پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی پر بھارتی مسلم فورمز نے اسدالدین اویسی کوآڑے ہاتھوں لے لیا

پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی پر بھارتی مسلم فورمز نے اسدالدین اویسی کوآڑے ہاتھوں لے لیا

مودی سرکار کے پے رول پر چلنے والے مسلم رہنما اسد الدین اویسی نے بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام ، کشمیر کے بھارتی مظالم کو  نظر انداز کرتے ہوئے الٹا پاکستان کے خلاف ہی ہرزہ سرائی شروع کردی جس پر بھارتی مسلم فورمز نے ہی انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما اسد الدین اویسی نے بھارتی صحافی سے انٹرویو میں پہلگام  واقعے پر گفتگو کرتے ہوئے بھارت سے اپنی وفاداری ظاہر کرنے اور مودی سرکار کی خوشنودی کے لئے الٹا پاکستان کو ہی ناکام ریاست قرار دے دیا۔

ممبئی، آگرا ، یوپی اور دہلی میں مسلمانوں کے حقوق کے لئے کام کرنے والے مسلم نوجوانوں کے  فورم آل انڈیا مسلم یوتھ کی جانب سے اسد الدین اویسی کے حالیہ انٹرویو پر شدید تنقید کی گئی ہے۔

فورم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں بسنے والے مسلمانوں کو اپنے ملک سے وفاداری کے لئے مودی سرکار سے کسی سرٹفیکٹ کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسد الدین اویسی  پاکستان کو تو ایک ناکام ریاست قرار دے رہے ہیں مگر انہوں نے اب تک مودی سرکار کے دورحکومت میں ہونے والے مسلمانوں کے قتل عام کے کسی ایک واقعے پر لب کشائی نہیں کی۔

 فورم نے اسد الدین اویسی کو کھلا دوغلا قرار دیتے ہوئے مزید کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کے اعلانیہ اور غیر اعلانیہ قتل عام کی داستان انتہائی طویل ہے۔

فورم کا کہنا تھا کہ کشمیر، گجرات، ممبئی، ہندوستان کا کوئی ایسا شہر اور قضبہ نہیں جہاں مسلمانوں پر بھارتی زمین تنگ نہ کی گئی ہو مگر اسد الدین اویسی اور ان جیسے دیگر رہنما ہمیشہ بھارتی حکومتوں کی خوشنودی کیلئے ان کے تلوے چاٹتے رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر