
بھارتی پنجاب پاکستان کے ساتھ ریڑھ کی ہڈی بن کر کھڑا ہے
تحریک خالصتان کے معروف رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے پاک فوج کی حمایت میں ایک بڑا اور غیر معمولی اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو یہ مودی سرکار کی “آخری جنگ” ثابت ہو گی۔
اپنے تازہ بیان میں گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ بھارتی پنجاب اب بھارتی تسلط سے آزاد ہونے کے قریب ہے، اور ایک نیا خودمختار ملک بنے گا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھارتی پنجاب پاکستان کے ساتھ ریڑھ کی ہڈی بن کر کھڑا ہے اور سکھ برادری کسی صورت پاکستان کے خلاف جنگ کا حصہ نہیں بنے گی۔
مزید پڑھیں: بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ؛ پاک فوج کا منہ توڑ جواب
خالصتان تحریک کے رہنما نے مزید کہا کہ اگر بھارت نے پاکستان پر جارحیت کی، تو بھارتی پنجاب میں پاک فوج کے لیے لنگر لگائے جائیں گے اور بھارتی افواج کا مقابلہ کیا جائے گا۔
انہوں نے پاکستان سے اپیل کی کہ وہ اقوام متحدہ میں خالصتان ریفرنڈم کی حمایت میں باقاعدہ تحریک پیش کرے تاکہ بھارتی سکھوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا موقع مل سکے۔
گرپتونت سنگھ پنوں نے انکشاف کیا کہ بھارتی پنجاب کے کینٹ ایریاز میں حالیہ دنوں میں وال چاکنگ سامنے آئی ہے جس میں واضح طور پر سکھوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف جنگ میں حصہ نہ لیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News