Advertisement
Advertisement
Advertisement

کئی برس قبل امراض جگر کی درست پیش گوئی کرنے والے پروٹین دریافت

Now Reading:

کئی برس قبل امراض جگر کی درست پیش گوئی کرنے والے پروٹین دریافت
کئی برس قبل امراض جگر کی درست پیش گوئی کرنے والے پروٹین دریافت

کئی برس قبل امراض جگر کی درست پیش گوئی کرنے والے پروٹین دریافت

سائنسدانوں نے ایک انتہائی پیچیدہ اور منفرد تحقیق کی مدد سے انسانی جسم میں پانچ ایسے پروٹین دریافت کیے ہیں جو علامات ظاہر ہونے سے کئی برس قبل امراض جگر کی درست پیش گوئی کر سکتے ہیں۔

اس تحقیق کے نتیجے میں  جگر کے کئی امراض کی بروقت تشخیص اورمؤثر علاج کی راہ  ہموار ہوئی ہے۔

اس تحقیق میں میٹابولک ڈِسفنکشن-ایسوسی ایٹڈ اسٹیٹوٹک لیور ڈیزیز  MASLD پر توجہ مرکوز کی گئی تھی جو اس وقت دنیا بھر میں جگر کی سب سے عام بیماری بن چکی ہے، اور جس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

اس تحقیق کے لیے محققین نے یوکے بایو بینک کے 50,000 سے زائد شرکاء کے خون کے نمونوں کا تجزیہ کیا اور ان کی صحت کا ریکارڈ 16 سال سے زائد عرصے تک جائزہ۔ انہوں نے خون میں موجود پروٹینز کی اقسام اور مقداروں کا مطالعہ کیا جو زندگی کے بعد کے مراحل میں امراض جگر کو بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔

2,700 سے زائد پروٹینز کی جانچ کے بعد پانچ پروٹینز  CDHR2، FUOM، KRT18، ACY1، اور GGT1  دریافت کیے جنہیں MASLD کی ابتدائی علامات کے طور پر شناخت کیا جاسکتا ہے۔

Advertisement

حیرت انگیز طور پر ان پانچ پروٹینز نے بیماری کے آغاز سے پانچ سال پہلے 83.8 فیصد جبکہ 16 سال  پہلے 75.6 فیصددرست پیش گوئی کی۔

 جب ان پروٹینز کے ساتھ باڈی ماس انڈیکس  اور روزانہ کی ورزش جیسی کلینیکل علامات کو شامل کیا گیا، تو درستگی میں اور بھی اضافہ نوٹ کیا گیا جو کہ پانچ سال پر 90.4 فیصد اور 16 سال پر 82.2 فیصد ہو گیا۔

محققین کا کہنا ہے یہ تحقیق طب کی دنیا میں ایک اہم تحقیق ہے جو جگر کے امراض سے تحفظ میں مدد گار ثابت ہوسکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر