Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلام آباد میں طوفانی بارش کے بعد انتظامیہ کے ہنگامی اقدامات، تمام ادارے فیلڈ میں متحرک

Now Reading:

اسلام آباد میں طوفانی بارش کے بعد انتظامیہ کے ہنگامی اقدامات، تمام ادارے فیلڈ میں متحرک

اسلام آباد میں طوفانی بارش کے بعد انتظامیہ نے اپنی کمر کس لی ہے اور تمام اداروں کو فیلڈ میں متحرک کر دیا ہے۔

اسلام آباد میں طوفانی بارش کے پیش نظر چیئرمین کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر سی ڈی اے، میونسپل کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہو گئیں۔

چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا خود فیلڈ آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں، جبکہ نکاسی آب اور صفائی ستھرائی کے اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے اے ڈی سی جی، اسسٹنٹ کمشنرز، سی ڈی اے، ایم سی آئی اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں آپریشن میں بھرپور حصہ لے رہی ہیں۔

اسلام آباد کی تمام اہم شاہراہوں پر صفائی کے عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جا سکے۔

محمد علی رندھاوا کا کہنا ہے کہ نالوں، انڈرپاسز، نشیبی علاقوں اور پانی کی گزرگاہوں کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے، اور وہاں نکاسی آب کا عمل مکمل طور پر فعال ہے۔

Advertisement

سی ڈی اے انتظامیہ کے مطابق نالوں میں پانی کے بہاؤ میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں، جبکہ شہر کے نشیبی علاقوں میں بھی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے۔

تمام فیلڈ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موقع پر موجود رہ کر صورتحال کا جائزہ لیں اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال یا شکایت کی صورت میں سی ڈی اے کی ہیلپ لائن پر فوری رابطہ کریں۔ موصول ہونے والی تمام شکایات کا بروقت ازالہ کیا جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر