Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلام آباد میں تیز آندھی اور بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر، متعدد پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا

Now Reading:

اسلام آباد میں تیز آندھی اور بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر، متعدد پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تیز ہوا، آندھی اور بارش کے باعث بین الاقوامی ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشن متاثر ہوا، شدید موسمی حالات کے پیش نظر متعدد پروازوں کا رخ دیگر شہروں کی جانب موڑ دیا گیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی کوشش کرنے والی 6 پروازوں کو متبادل ایئرپورٹس کی جانب بھیجا گیا۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی کراچی سے اسلام آباد آنے والی پرواز PK-308 نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی کوشش کی، تاہم موسم کی شدت کے باعث طیارہ کئی منٹ فضا میں چکر کاٹتا رہا، جس کے بعد پرواز کو ملتان ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی ہدایت دی گئی۔ پرواز میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے۔

پی آئی اے حکام کے مطابق موسم بہتر ہوتے ہی متاثرہ پرواز کو دوبارہ اسلام آباد روانہ کر دیا جائے گا۔

علاوہ ازیں، فلائے جناح اور اتحاد ایئر ویز کی اسلام آباد آنے والی پروازیں بھی موسم کی خرابی کے باعث ملتان ایئرپورٹ پر اتار لی گئیں۔ فلائٹ انکوائری کے مطابق پی آئی اے کی تین پروازوں سمیت مجموعی طور پر 6 پروازیں متاثر ہوئیں۔

Advertisement

ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ ایئر ٹریفک کنٹرول مسلسل موسمی حالات کی نگرانی کر رہا ہے اور پروازوں کی بحالی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر