Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسحاق ڈار کا پانامہ کے وزیر خارجہ ہاویار ایڈوارڈو مارٹنزے سے ٹیلیفونک رابطہ

Now Reading:

اسحاق ڈار کا پانامہ کے وزیر خارجہ ہاویار ایڈوارڈو مارٹنزے سے ٹیلیفونک رابطہ

نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے پانامہ کے وزیر خارجہ ہاویار ایڈوارڈو مارٹنزے سے ٹیلیفونک گفتگو کی ہے، جس میں انھوں نے پاناما کے وزیر خارجہ کو خطے کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔

اسحاق ڈار نے پانامہ کے وزیر خارجہ کو بھارت کے اشتیال انگیز پروپیگنڈے اور پاکستان کے خلاف غیر قانونی اقدامات بشمول سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی سے اگاہ کیا۔

سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر پاکستان اور پاناما نے بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے عزم کا اعادہ کیا، پانامہ کے وزیر خارجہ نے فریقین پر ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا۔

پہلگام واقعے کے بعد مودی سرکار نے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے تمام سفارتی و تجارتی تعلقات منقطع کر دیے تھے، جس کے جواب میں پاکستان نے بھی اپنے تمام سفارتی و تجارتی تعلقات منقطع کر دیے اور دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے۔

بھارت کی جانب سے پاکستان مخالف پروپیگنڈے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کے لیے بیرونِ ملک تعینات پاکستانی سفیر بھرپور سفارتی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ مختلف ممالک میں پاکستانی سفیروں کی اعلی حکام سے ملاقاتیں جاری ہیں تاکہ بھارت کے جھوٹے بیانیے کا موثر جواب دیا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر