Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا اور ایران کے درمیان جاری جوہری مذاکرات تعطل کا شکار

Now Reading:

امریکا اور ایران کے درمیان جاری جوہری مذاکرات تعطل کا شکار
یورینیم کی افزودگی قبول نہیں، ٹرمپ، مناسب تجویز پر کام کر رہے ہیں، ایران

امریکا اور ایران کے درمیان جاری جوہری مذاکرات کا چوتھا دور منسوخ کیے جانے کے بعد ایک بار پھر تعطل کا شکار ہوگئے ہیں، روم میں دونوں ممالک کے درمیان ہفتے کے روز مذاکرات کا چوتھا دور طے تھا، جو اب منسوخ کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے اگلے دور کی تاریخ کا اعلان امریکا کے رویے کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا، انھوں نے کہا کہ جوہری مذاکرات کے دوران ایران پر امریکی پابندیاں فریقین کو سفارتی طریقے سے جوہری تنازع حل کرنے میں مدد نہیں دے رہیں۔

ذرائع نے کہا ہے کہ مذاکرات کے اگلے دور کا وقت اور مقام ابھی تک تصدیق شدہ نہیں ہیں لیکن توقع ہے کہ جلد ہی اس حوالے سے معاملات طے پائیں گے۔

واشنگٹن نے تہران کو یمن کے حوثیوں کی حمایت کے نتائج سے خبردار کیا تھا اور جوہری مذاکرات کے دوران اس پر نئی تیل سے متعلق پابندیاں عائد کی تھیں، اس حوالے سے آج ایران نے امریکا پر ’متضاد رویے اور اشتعال انگیز بیانات‘ کا الزام عائد کیا۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسمٰعیل بقائی نے کہا کہ تہران امریکا کے ساتھ نتیجہ خیز مذاکرات میں ’سنجیدگی اور عزم‘ کے ساتھ شامل رہے گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سفارت کاری میں ناکامی کی صورت میں ایران پر حملہ کرنے کی دھمکی دی تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے فروری سے تہران پر ’زیادہ سے زیادہ دباؤ‘ کی پالیسی بحال کی ہے، وہ اپنی پہلی مدت کے دوران 2015 میں ایران اور 6 عالمی طاقتوں کے درمیان 2015 کے جوہری معاہدے سے دستبردار ہو گئے تھے اور ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کر دیں تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ سے شہبازشریف کی اہم ترین ملاقات کل ہوگی ،وزیراعظم نے امریکی صدر کو امن کا داعی قرار دیدیا
اسرائیل کو لگام دی جائے ، مزید برداشت نہیں کر سکتے ، اردوان کا جذباتی خطاب
تیکنیکی مسئلہ یا کچھ اور؟ اسرائیل کے غزہ پر مظالم کے تذکرے پر اقوام متحدہ میں مائیک بند
غزہ میں ہولناکیاں جاری ، قتل و غارت کی تمام حدیں پار ہو چکیں، انتونیوگوتریس
سعودی مفتیِ اعظم، شیخ عبدالعزیز آل الشیخ انتقال کر گئے
دو ریاستی حل اجلاس، پاکستان کا اعلان نیویارک کی مکمل حمایت کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر