Advertisement
Advertisement
Advertisement

معاذ اور بابر کی ففٹیز ، پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرا دیا

Now Reading:

معاذ اور بابر کی ففٹیز ، پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرا دیا
اسلام آباد یونائیٹڈ کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری

لاہور: بابر اعظم اور معاذ صفدر کی ففٹیز کی بدولت پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیدی ۔

پی ایس ایل 10 کے 22 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 144 رنز کا ہدف دیاتھا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے۔

یونائیٹڈ کے صاحبزادہ فرمان 36، کائل میئرز 18، کولن منرو 11، شاداب خان 15، اور بین ڈاؤرشز نے 33 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کی جانب سے محمد علی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

Advertisement

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کا 22 واں میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

11 اوورز کے اختتام تک اسلام آباد یونائیٹڈ نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 75 رنز اسکور کرلیے ہیں، صاحبزادہ فرحان 36، کائیل میئرز 18 اور سلمان آغا 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

جواب میں پشاور زلمی نے بابر اعظم کی ففٹ کی بدولت 17 ویں اوور میں ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،انہوں نے 49 بولوں سے 53 رنز کی اننگ کھیلی ، معاذ صداقت نے بھی 33 بالز پر 55 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی۔

 

اس سے قبل ٹاس کے موقع پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ کوشش کررہے ہیں کہ تمام کھلاڑیوں کو میچ پریکٹس دیں، اعداد و شمار دیکھ کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

Advertisement

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ کرتے، ابتدائی 6 اوورز بہت اہم ہوں گے اور کوشش کریں گے وکٹیں حاصل کریں۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کوشش کررہے ہیں جو میچ ہے اسی پر توجہ دیں، ہماری ٹیم میں جونیئر اور سینئر کھلاڑیوں کا اچھا کمبی نیشن ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر