Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی باکسر نے باکسنگ مقابلے میں بھارتی حریف کو پچھاڑ دیا

Now Reading:

پاکستانی باکسر نے باکسنگ مقابلے میں بھارتی حریف کو پچھاڑ دیا
پاکستانی باکسر نے باکسنگ مقابلے میں بھارتی حریف کو پچھاڑ دیا

باکسنگ مقابلے میں پاکستانی باکسر سندھ پولیس کے کمانڈو شہیر آفریدی نے اپنے روایتی حریف بھارتی باکسر ترجوت سنگھ باوا کو شکست دے دی، باکسنگ کے اس مقابلے کا انعقاد تھائی لینڈ میں کیا گیا تھا۔

شہیر آفریدی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے حریف کو چوتھے رائونڈ میں پچھاڑا، البتہ شہیر آفریدی تیسرے رائونڈ میں ہی اپنے حریف پر نفسیاتی برتری حاصل کرچکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر شدید ٹرولنگ کے بعد ویرات کوہلی وضاحت دینے پر مجبور

تھائی لینڈ میں ہونے والے رینکنگ فائٹ کے اس مقابلے میں شہیر آفریدی کے بھارتی حریف ترجوت سنگھ تیسرے رائونڈ میں لڑ کھڑا ئے اور چوتھے رائونڈ میں شکست کھا گئے، جبکہ ریفری نے چوتھے رائونڈ میں ترجوت سنگھ کو مزید کھلنے سے روک دیا۔

شہیر آفریدی سندھ پولیس کے کمانڈو اور ابھرتے ہوئے باکسر ہیں، جنہوں نے اب تک 17 پروفیشنل فائٹس میں حصہ لیا ہے، جن میں سے 15 میں فتح حاصل کی، صرف ایک ہارے جبکہ ایک مقابلہ برابر رہا۔

Advertisement

اس سے قبل جولائی 2024 میں بھی شہیر آفریدی نے تھائی لینڈ میں بھارتی باکسر رونت سولنکی کو تیسرے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر کے ایشین چیمپئن کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

انہوں نے اے بی ایف اور ڈبلیو بی سی ایشیا کے ٹائٹل بھی جیتے ہیں، اور وہ پاکستان کے لیے بیک وقت تین ایشین ٹائٹل جیتنے والے باکسرز کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیل کھیلے گا تو فیفا ورلڈ کپ ہم نہیں کھیلیں گے، اسپین کا بڑا اعلان
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم فائنل میں میڈل حاصل نہ کرسکے
ایشیا کپ سے دستبرداری، پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان ہوسکتا تھا
 پاک-بھارت ہاکی کے بڑے ٹاکرے 23 اور 26 جون کو لندن میں ہوں گے
ایشیا کپ، پاکستان نے یو اے ای کو 41 رنز سے شکست دے دی
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر