سپراسٹار ایمان علی کی والدہ اور سینئر اداکارہ حمیرا عابد علی انتقال کر گئی ہیں۔
گلوکارہ رحمہ علی نے انسٹاگرام پر والدہ حمیرا عابد علی کے انتقال کی افسوسناک خبر شیئر کی اور بتایا کہ ان کی نماز جنازہ مغرب کے بعد ڈی ایچ اے فیز 5، سوئی گیس سوسائٹی کے قریب لاہور میں ادا کی جائے گی۔
واضح رہے کہ سپراسٹار ایمان علی کی والدہ حمیرا عابد علی خود بھی ایک معروف اداکارہ تھیں، انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز پی ٹی وی کے سنہری دور میں کیا اور وہیں ان کی ملاقات اپنے مستقبل کے شوہر معروف اداکار عابد علی سے ہوئی، دونوں ایک دوسرے سے محبت کرنے لگے اور شادی کر لی۔
مزید پڑھیں: اداکار عابد علی کو مداحوں سے بچھڑے 3 برس بیت گئے
شادی کے بعد انہوں نے کچھ عرصے کے لیے کام چھوڑ دیا اور اپنی تین بیٹیوں کی پرورش پر توجہ دی، بعد میں حالات خراب ہو گئے جب عابد علی نے رابعہ نعمان سے دوسری شادی کر لی، حمیرا عابد علی نے کام جاری رکھا اور کئی ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کی۔
حمیرا عابد خود ایک شاندار کیریئر کی مالک تھیں اور ان کی بیٹیاں ایمان علی اور رحمہ علی بھی ان کے لیے باعثِ فخر بنیں، ایمان علی ایک فلمی ستارہ اور سپر ماڈل ہیں جبکہ رحمہ علی ایک گلوکارہ ہیں جنہوں نے “رنجھا رنجھا کردی” جیسے گانوں میں آواز کا جادو جگایا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
