
صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد ٹیکس لاء ترامیمی آرڈنینس 2025 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
ایف بی آر کو ٹیکس ریکوری کے لیے مزید اختیارات دیے گئے ہیں، اور مکمل بااختیار نگران” بنا دیا گیا ہے، آرڈیننس کے مطابق پہلی اپیل کے خاتمے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) قابل ادا ٹیکس کی فوری ریکوری کر سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر کا ایک ہزار سے زائد ہونڈا سٹی کاریں خریدنے کا فیصلہ
آرڈیننس کے مطابق ٹیکس ریکوری کے لیے اکاؤنٹ فوری منجمد کرنے کا اختیار ایف بی آر کو دے دیا گیا، اسی طرح ایف بی آر کو کاروباری مقامات پر افسر تعینات کرنے کا بھی اختیار دیا گیا ہے۔
آرڈنینس کے مطابق پیداوار اور اسٹاک کی نگرانی کے لیے ایف بی آر کے اہلکار موجود ہوں گے، جبکہ ایف بی آر دیگر وفاقی و صوبائی اداروں کو ضبطی کا اختیار دے سکے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News