
اسلام آباد: پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے سفارتی کوششیں تیز، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری برائے مغربی ایشیا اسد گیلانی نے ایرانی وزیر خارجہ کا استقبال کیا، تاہم ان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان پہنچا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے اس دورے کو پاکستان اور ایران کے گہرے اور مضبوط تعلقات کا عکاس قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں ممالک کی جانب سے تعاون کے فروغ کی خواہش کا مظہر ہے۔
دورے کے دوران ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اہم علاقائی اور عالمی امور پر پاکستان کی سیاسی قیادت سے مشاورت کریں گے۔
مزید پڑھیں: اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، عراقچی صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقاتیں کریں گے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات مشترکہ تاریخ، ثقافت اور مذہب کے بندھن میں بندھے ہوئے ہیں، اور ایرانی وزیر خارجہ کا یہ دورہ دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News