Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئندہ بجٹ میں پینشنرز کے لیے بری خبر سامنے آگئی

Now Reading:

آئندہ بجٹ میں پینشنرز کے لیے بری خبر سامنے آگئی
آئندہ بجٹ میں پینشنرز کے لیے بری خبر سامنے آگئی

اسلام آباد: آئی ایف ایف کے مطالبے پر حکومت آئندہ بجٹ میں زیادہ پنشن حاصل کرنے والوں پر معمولی انکم ٹیکس عائد کرنے کی تیاری کررہی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں حکومت کی جانب سے زیادہ پینشن حاصل کرنے والوں پر معمولی انکم ٹیکس عائد کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ یہ اقدام بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطالبے پر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ماہانہ 4 لاکھ روپے سے زائد پنشن حاصل کرنے والوں پر 2.5 فیصد تک کا معمولی انکم ٹیکس عائد کیا جائے۔ اس اقدام کا مقصد کم آمدن طبقے کو مساوی ٹیکس نظام کا پیغام دینا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے بعدپینشنرز کیلئے نئی ترامیم متعارف

ذرائع نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے اس تجویز پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے اور امکان ہے کہ آئندہ بجٹ میں اسے شامل کرلیا جائے گا۔

Advertisement

دوسری جانب متوسط طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بھی تجاویز زیر غور ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ حکومت سالانہ 6 لاکھ روپے آمدن تک انکم ٹیکس کی چھوٹ کی حد بڑھانے پر غور کر رہی ہے۔

علاوہ ازیں ماہانہ 50 ہزار روپے سے زائد آمدن پر بھی ٹیکس چھوٹ کی فراہمی کا امکان ہے تاکہ تنخواہ دار طبقے کو مہنگائی کے موجودہ دباؤ سے کچھ حد تک ریلیف دیا جاسکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر