Advertisement
Advertisement
Advertisement

اگرپانی روکا گیا تو پوری قوت کے ساتھ جواب دیا جائے گا، اگر ہمت ہے تو شوق پورا کرلیں، عطاء تارڑ

Now Reading:

اگرپانی روکا گیا تو پوری قوت کے ساتھ جواب دیا جائے گا، اگر ہمت ہے تو شوق پورا کرلیں، عطاء تارڑ
ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا، عطا تارڑ

عطا تارڑ/فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اگر پانی روکا گیا تو پوری قوت کے ساتھ جواب دیا جائے گا اور اگر ہمت ہے تو شوق پورا کرلیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ملک کی سالمیت کا معاملہ سیاست سے بالاتر ہے، دشمن مکار، بدنیت اور بیوقوف بھی ہے جو پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے لیکن ہم نے ہمیشہ دشمن کو دھول چٹائی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعہ بھارت کی سیکیورٹی اور انٹیلی جنس کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، پہلگام فالس فلیگ پر مودی کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: ہم نہیں تو پھر کوئی بھی نہیں ہوگا، وزیر دفاع خواجہ آصف کا دو ٹوک اعلان

انہوں نے بتایا کہ حملے کے 10 منٹ کے اندر ایف آئی آر درج کرلی گئی جب کہ پولیس ایک گھنٹے بعد جائے وقوعہ پر پہنچی۔ اگر دشمن تھوڑا عقل مند ہوتا تو اس ڈرامے کی منصوبہ بندی کچھ بہتر کرتا۔

عطا تارڑ نے کہا بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے، جعفر ایکسپریس حملے کی پہلی فوٹیج بھارت کیسے پہنچی؟ بھارت کے دہشت گردوں سے تعلقات کے ٹھوس ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں۔ سکھوں کے قتل عام میں بھی بھارتی حکومت کا ہاتھ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی نیوی کا کمانڈر آج بھی ہماری تحویل میں ہے اور پاکستان دہشت گردی کا شکار ملک ہے، بھارت ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے۔ ہم پوری دنیا کے سامنے اپنا مقدمہ پیش کر رہے ہیں اور کشمیری عوام کی اخلاقی اور سفارتی حمایت مرتے دم تک جاری رکھیں گے۔

Advertisement

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ اگر بھارت نے آبی جارحیت کی کوشش کی تو بھرپور قوت کے ساتھ جواب دیا جائے گا۔ اگر ہمت ہے تو شوق پورا کرلیں اور بھارت اگر جارحیت کرے گا تو ایسا جواب ملے گا کہ مائیں بچوں کو کہیں گی کہ “بیٹا پاکستان سے پنگا نہ لینا”۔

Advertisement

انہوں نے مزید بتایا کہ دشمن حملے کی تاک میں بیٹھا ہے لیکن آج گجرات کے قصائی کی تمام پالیسیاں ناکام ہو چکی ہیں۔ بھارت بند گلی میں داخل ہو چکا ہے اور اب سوچ رہا ہے کہ حملہ کرے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ہم نے 90 ہزار جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، دشمن کو ہمیشہ منہ توڑ جواب دیا ہے اور اگر بھارت نے حملے کی کوشش کی تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
پاکستان ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
اسرائیل نے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو رہا کردیا، 150 ساتھیوں کے ہمراہ اردن پہنچ گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر