نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ/فوٹو
پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کل سے کراچی میں شروع ہو رہا ہے۔ ملک بھر سے منتخب 80 کھلاڑی حصہ لیں گی۔
نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے میچز نیشنل بینک اسٹیڈیم اورہائی پرفارمنس سینٹر اوول گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔
ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں میں اسٹارز، اسٹرائیکرز، انونسیبلز، کانکررز اور چیلنجرز شامل ہیں۔
ایونٹ ڈبل لیگ فارمیٹ پر مشتمل ہوگاجس کے تحت ہر ٹیم آٹھ میچز کھیلے گی، جبکہ مجموعی طور پر 22 میچز منعقد ہوں گے۔
نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پہلے روز دو میچز کھیلے جائیں گے۔ قومی ون ڈے چیمپئن اسٹارز کا مقابلہ اسٹرائیکرز سے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہوگا۔
کانکررز اور انونسیبلز کی ٹیمیں اوول گراؤنڈ پر مدمقابل آئیں گی۔
ٹورنامنٹ کے شیڈول کے مطابق پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیمیں 22 مئی کو کوالیفائر میچ میں آمنے سامنے ہوں گی۔
کامیاب ٹیم فائنل میں پہلے نمبر کی ٹیم کے خلاف میدان میں اترے گی۔
مجموعی انعامی رقم 30 لاکھ روپے سے زائدمقرر
نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی مجموعی انعامی رقم 30 لاکھ روپے سے زائد رکھی گئی ہے۔
فاتح ٹیم کو 15 لاکھ روپے جبکہ رنر اپ ٹیم کو 10 لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا۔
ٹورنامنٹ میں کتنی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ؟
کھلاڑیوں میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے جوش و خروش عروج پر ہے اور پانچوں ٹیموں کی کپتانیں کامیابی کے لیے پُرعزم ہیں۔
نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے سلسلے میں تیاریاں زور شور سے جاری ہیں ، اس حوالے سے ٹیمیں کافی پرجوش دکھائی دے رہی ہیں۔
منتظمین کو توقع ہے کہ ٹورنامنٹ میں بہترین مقابلے دیکھنے کو ملیں گے، اس حوالے سے پی سی بی کی جانب سے تمام تر ضروری اقدامات کی ہدایت بھی جاری کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
