Advertisement
Advertisement
Advertisement

میرا خیال ہے کہ پاکستان کو بھارت کا ادھار چکانا چاہیے، خواجہ آصف

Now Reading:

میرا خیال ہے کہ پاکستان کو بھارت کا ادھار چکانا چاہیے، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف ایکس پر بیان دیتے ہوئے

وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے بھارت کی حالیہ جارحیت کے تناظر میں ایک واضح اور دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا خیال ہے پاکستان کو اب بھارت کا ادھار چکانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا ہے تو اسے اس کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔

نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں وزیرِ دفاع نے کہا کہ بھارت نے گزشتہ روز بغیر کسی ثبوت اور تحقیق کے پاکستان پر حملہ کیا، جو نہ صرف کشمیر بلکہ دیگر علاقوں تک بھی پھیلا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بارہا مطالبہ کیا ہے کہ پہلگام واقعے کی تفصیلات اور شواہد سامنے لائے جائیں، لیکن بھارت نے جارحیت کی راہ اپنائی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ یہ حساب ہمیں چکانا پڑے گا، ہم خود بھی کوئی ابتدا کر سکتے ہیں، کیونکہ اب ہمارے پاس معقول جواز موجود ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ بھارت نے آج دن کے وقت بھی کچھ پاکستانی شہروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے، جس سے خطرہ تاحال موجود ہے کہ بھارت مزید دو یا تین شہروں پر حملے کی کوشش کر سکتا ہے۔

وزیرِ دفاع نے زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اپنی جوابی کارروائی میں مکمل احتیاط برتی اور صرف ملٹری ٹارگٹس کو نشانہ بنایا، جبکہ بھارت کی جارحیت کا ہدف عام شہری بنے، جو قابل مذمت ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کبھی بھارت میں عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی پالیسی نہیں اپنائے گا۔

خواجہ آصف نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان کا ایک ایک چپہ خود آ کر دیکھ لے کہ کہاں دہشت گرد موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر دہشت گرد کیمپ موجود ہونے کا دعویٰ ہے تو غیرجانبدار بین الاقوامی تحقیقات کی جائیں۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیمیں بی ایل اے اور ٹی ٹی پی بھارتی وزیرِاعظم مودی سے مالی معاونت حاصل کر رہی ہیں، جس پر عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے۔

Advertisement

وزیرِ دفاع نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے آبادی کو نشانہ بنانے سے گریز کیا، جبکہ بھارت نے نہتے شہریوں پر حملے کر کے اپنی بزدلی کا ثبوت دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر