Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور کے مختلف علاقوں میں تین دھماکے، فضائی حدود معطل، شہریوں میں خوف و ہراس

Now Reading:

لاہور کے مختلف علاقوں میں تین دھماکے، فضائی حدود معطل، شہریوں میں خوف و ہراس
لاہور کے مختلف علاقوں میں تین دھماکے، فضائی حدود معطل، شہریوں میں خوف و ہراس

لاہور: جمعرات کی صبح لاہور کے نواحی علاقوں والٹن، گوپال نگر اور نصیر آباد یکے بعد دیگرے تین زوردار دھماکوں سے لرز اٹھے، جس کے نتیجے میں شہر بھر میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق تین زوردار دھماکے پرانے ایئرپورٹ کی سمت سے سنائی دیے، دھماکوں کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ کئی گھروں اور عمارتوں کے شیشے لرز اٹھے جبکہ مقامی شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے تاکہ دھماکوں کی نوعیت کا تعین کیا جا سکے۔

 پولیس کے مطابق تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور تفتیش جاری ہے۔

Advertisement

عینی شاہدین کے مطابق پہلا دھماکہ صبح تقریباً 7 بجے کے قریب ہوا، جس کے چند لمحوں بعد مزید دو دھماکے سنائی دیے۔

 ایک مقامی رہائشی نے بتایا کہ ہم اپنے گھروں میں سو رہے تھے کہ اچانک زوردار آواز آئی، ایسا لگا جیسے زمین ہل گئی ہو، بچے اور بزرگ سب خوفزدہ ہو گئے۔

Advertisement

لاہور اور سیالکوٹ کی فضائی حدود معطل

دھماکوں کے فوری بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حفاظتی اقدامات کے تحت لاہور اور سیالکوٹ کی فضائی حدود کو عارضی طور پر معطل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق متعدد اہم فضائی راستے کمرشل پروازوں کے لیے بند کر دیے گئے ہیں اور یہ پابندی دوپہر 12 بجے تک برقرار رہے گی۔

علاوہ ازیں مدینہ منورہ سے لاہور آنے والی ایک بین الاقوامی پرواز کو بھی لاہور کی بجائے کراچی کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔

بھارت کا بزدلانہ حملہ، پاکستان کا منہ توڑ جواب

واضح رہے کہ بھارت نے 6 اور 7 اپریل کی درمیانی شب اندھیرے میں پاکستان کے شہری علاقوں پر حملہ کر کے کشیدگی میں خطرناک اضافہ کیا تھا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں 31 معصوم شہری شہید اور 57 زخمی ہوئے۔

Advertisement

بھارتی حملے کے فوراً بعد پاکستان کی مسلح افواج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے پانچ جنگی طیارے اور تین رافیل مار گرائے، اس کے ساتھ ساتھ دشمن کے ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹر اور متعدد فوجی چیک پوسٹوں کو بھی نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا۔

بعد ازاں عسکری و سیاسی قیادت کی جانب سے واضح کیا گیا کہ یہ ردعمل صرف ابتدائی دفاعی اقدام تھا اور اصل جواب ابھی باقی ہے، تاہم وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں مسلح افواج کو مکمل اختیار دے دیا کہ وہ وقت، جگہ اور دستیاب وسائل کا تعین خود کریں اور بھرپور جوابی کارروائی کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر