Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت کی دوبارہ جارحیت کی کوشش، پاکستانی افواج کا بھرپور ردِعمل، متعدد بھارتی ڈرونز مار گرائے

Now Reading:

بھارت کی دوبارہ جارحیت کی کوشش، پاکستانی افواج کا بھرپور ردِعمل، متعدد بھارتی ڈرونز مار گرائے
بھارت کی دوبارہ جارحیت کی کوشش، پاکستانی افواج کا بھرپور ردِعمل، متعدد بھارتی ڈرونز مار گرائے

راولپنڈی: بھارت نے گزشتہ شب ایک بار پھر جارحیت کی کوشش کرتے ہوئے پاکستانی فضائی حدود میں ڈرونز کے ذریعے دراندازی کی، جس پر پاکستانی افواج نے فوری طور پر ردِعمل دیتے ہوئے متعدد بھارتی ڈرونز کو مار گرایا۔

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے نیوز بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ7 اور 8 مئی کی شب بھارت نے ایک بار پھر جارحیت کی کوشش کی، تاہم پاکستانی مسلح افواج پوری طرح چوکس ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بھارت نے مختلف شہروں میں ڈرونز کے ذریعے دراندازی کی کوشش کی، لاہور کے قریب ایک ڈرون حملے میں پاک فوج کے 4 جوان زخمی ہوئے جبکہ میانوسندھ میں بھارتی ڈرون کی کارروائی میں 1 شہری شہید اور 1 زخمی ہوا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق لائن آف کنٹرول پر دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا گیا اور بھارت کے 12 ڈرونز کو مختلف مقامات پر مار گرایا گیا، عالمی برادری بھارت کی اشتعال انگیزی کی گواہ ہے۔

Advertisement

 انہوں نے اس معاملے کو انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت مساجد اور شہری آبادی پر حملوں کا مرتکب ہوا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارت نے ایک بار پھر پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے اور مختلف شہروں میں مارگرائے گئے بھارتی ڈرونز کا ملبہ اکٹھا کیا جا رہا ہے۔

Advertisement

ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ پاکستان کے مختلف علاقوں لاہور، گوجرانوالہ، بہاولپور، کراچی، چکوال اور اٹک میں بھارتی ڈرونز کو مارگرایا گیا جبکہ راولپنڈی، چھور اور میانوسندھ میں بھی بھارتی ڈرونز کو ناکارہ بنایا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تنازعات عالمی امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں،شہبازشریف، عالمی یوم امن پر پیغام
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر