Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک بھارت کشیدگی، پی ایس ایل کے بقایا میچز کراچی منتقل کرنے کی تجویز

Now Reading:

پاک بھارت کشیدگی، پی ایس ایل کے بقایا میچز کراچی منتقل کرنے کی تجویز
پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 15 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر براجمان

بھارت کی جانب سے بڑھتی ہوئی جارحیت نے پی ایس ایل کے بقیہ میچز کا انعقاد خطرے میں ڈال دیا ہے، ماہرین پی ایس ایل کے بقایا میچز کو کراچی منتقل کرنے پر زور دے رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکی ایئراسپیس بند ہونے اور سیکیورٹی صورتحال کے باعث پیچیدہ صورتحال درپیش ہے، جس کی وجہ سے میچز کے ملتوی ہونے کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی حکام نے اس حوالے سے منعقدہ اجلاس میں بقیہ میچز کراچی منتقل کرنے کی تجویز دی ہے، تاہم اس تجویز پر حتمی فیصلہ آج شام تک کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں 2 مساجد شہید ہوئیں جبکہ دو بچوں سمیت 26 پاکستانی شہید اور 46 زخمی ہوئے۔

پاک فوج نے بھارتی بزدلانہ کارروائیوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی فوج کے 3 رافیل، ایک سکوئی، ایک مگ 29 اور ایک ڈرون تباہ کر دیا جبکہ بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کر دیا۔

Advertisement

پاک فوج کے بھرپور اور تابڑ توڑ حملے کے بعد بھارت نے لائن آف کنٹرول پر سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کر لی۔ لیکن بعد ازاں بھارتی فوج کی جانب سے جارحیت کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے، جس کے بعد سیکیورٹی صورتحال پیچیدہ ہوتی جارہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر