Advertisement
Advertisement
Advertisement

93 فیصد پاکستانیوں کا خون کے آخری قطرے تک وطن کے دفاع کا عزم

Now Reading:

93 فیصد پاکستانیوں کا خون کے آخری قطرے تک وطن کے دفاع کا عزم
93 فیصد پاکستانیوں کا خون کے آخری قطرے تک وطن کے دفاع کا عزم

بھارت کی بزدلانہ جارحیت نے پوری قوم کو ایک لڑی میں پرو کر متحد کردیا ہے اور پاکستانی قوم دفاع وطن کے لیے اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہانے کے لیے تیار ہے، قوم امن چاہتی ہے، لیکن توقع رکھتی ہےکہ بھارتی جارحیت کی صورت میں منہ توڑ جواب دیا جائے۔

گیلپ پاکستان کی جانب سے کیے گئے تازہ ترین سروے میں 72 فیصد پاکستانیوں نے جنگ پر امن کو ترجیح دیتے ہوئے جنگ سے گریز کا مشورہ دیا، لیکن جنگ مسلط ہونے کی صورت میں 93 فیصد پاکستانیوں نے وطن کے دفاع کے لیے خون کا آخری قطرہ تک بہادینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

چند گھنٹوں قبل ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے نیوز بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ7 اور 8 مئی کی شب بھارت نے ایک بار پھر جارحیت کی کوشش کی، تاہم پاکستانی مسلح افواج پوری طرح چوکس ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بھارت نے مختلف شہروں میں ڈرونز کے ذریعے دراندازی کی کوشش کی، لاہور کے قریب ایک ڈرون حملے میں پاک فوج کے 4 جوان زخمی ہوئے جبکہ میانوسندھ میں بھارتی ڈرون کی کارروائی میں 1 شہری شہید اور 1 زخمی ہوا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق لائن آف کنٹرول پر دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا گیا اور بھارت کے 12 ڈرونز کو مختلف مقامات پر مار گرایا گیا، عالمی برادری بھارت کی اشتعال انگیزی کی گواہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر