
پاکستان کے وزیردفاع خواجہ آصف نے برطانوی خبرایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی میں کمی کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ موجودہ پاک بھارت تنازع بند گلی میں داخل ہو چکا ہے اور اس کا کوئی فوری حل دکھائی نہیں دے رہا۔
خواجہ آصف نے بھارتی ڈرون حملوں کے بارے میں بھی وضاحت پیش کی، ان کا کہنا تھا کہ لاہور کے دفاعی نظام کو بھارتی ڈرونز سے کوئی نقصان نہیں پہنچا اور پاکستان اپنے دفاعی اقدامات میں پوری طرح سے مستعد ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان جوابی کارروائی میں بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنائے گا۔
امریکی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ امریکہ پاک بھارت کشیدگی کو کم کرنے کے لیے عالمی سطح پر بھرپور کوششوں کی قیادت کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں: بھارتی بری فوج بھی ناکام، پاکستان نے رافیل طیاروں کے بعد اسرائیلی ڈرونز بھی تباہ کر دیے
تاہم ان کا کہنا تھا کہ بھارت اپنی ناکامیوں کی خفت مٹانے کے لیے دنیا کے سامنے جھوٹ بول رہا ہے اور شہری علاقوں پر حملے کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
خواجہ آصف نے بھارتی فضائیہ کے رافیل طیاروں کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ رافیل طیارے اڑانے والے بھارتی پائلٹس میں نہ تو مہارت ہے اور نہ ہی وہ بہادر ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ رافیل طیارے تیار کرنے والی کمپنی کو بھی اس شکست کا سخت دھچکا لگا ہے۔
دفاعی امور پر مزید بات کرتے ہوئے، وزیردفاع نے کہا کہ پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد بھارت کو جواب دینا ضروری ہوگیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے شہری علاقوں کو نشانہ بنایا، جس سے اس کی فوجی حکمت عملی کی حقیقت بے نقاب ہو گئی ہے۔
خطے میں امن کے قیام کے حوالے سے خواجہ آصف نے کہا کہ عالمی سطح پر کوششیں کی جا رہی ہیں تاکہ کشیدگی میں کمی لائی جا سکے مگر اس کے باوجود پاکستان ہر ممکن قدم اٹھانے کے لیے تیار ہے تاکہ اپنے شہریوں اور سرحدوں کا بھرپور تحفظ کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News