Advertisement
Advertisement
Advertisement

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ بھی بھارتی جارحیت کی زد میں آگیا

Now Reading:

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ بھی بھارتی جارحیت کی زد میں آگیا
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ بھی بھارتی جارحیت کی زد میں آگیا

پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری جنگ کے دوران گمراہ کُن پروپیگنڈا بے نقاب ہونے پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ بھی بھارتی جارحیت کی زد میں آگیا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا نے ہمیشہ گمراہ کن پروپیگنڈا کرتے ہوئے صحافتی اقدار کو پامال، مودی کی نفرت انگیز سیاست اور جھوٹ کا پرچار کیا، تاہم پہلگام فالس فلیگ بے نقاب ہونے اور سوشل میڈیا پر ردعمل سے بھارتی حکومت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

ایکس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مودی حکومت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کو 8000 سے زائد اکاؤنٹس بلاک کرنے کا ایگزیکٹو آرڈر جاری کردیا، جس میں بین الاقوامی میڈیا اداروں اور سوشل میڈیا ایکٹوئسٹ کے اکاؤنٹس پر بھی پابندی شامل ہے۔

انتظامیہ کے مطابق زیادہ تر بھارتی احکامات میں مواد کی وضاحت اورقانونی جواز فراہم نہیں کیا گیا، بھارت نے یہ نہیں بتایا ان اکاؤنٹس نے کون سے بھارتی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

Advertisement

ایکس انتظامیہ نے مزید کہا کہ کثیر تعداد میں اکاؤنٹس ایسے ہیں جن کو بند کرنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی، اکاؤنٹس کی مکمل بندش آزادی اظہار رائے پر حملہ ہے، ایکس تمام قانونی راستے تلاش کررہا ہے، صارفین عدالت سے رجوع کریں۔

سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی حکم نامے ان اکاؤنٹس کے خلاف ہیں جو بھارتی حکومت اور فوج کے جھوٹ بےنقاب کرتے ہیں، اکاؤنٹس کی بندش سے واضح ہے کہ مودی پہلگام فالس فلیگ بے نقاب ہونے پر شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے، تاہم اکاؤنٹس کی بندش سے سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر