Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی حملوں سے خوفزدہ بھارت نے آئی پی ایل کو معطل کردیا

Now Reading:

پاکستانی حملوں سے خوفزدہ بھارت نے آئی پی ایل کو معطل کردیا
بھارت نے آئی پی ایل دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا

پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدہ صورتحال نے آئی پی ایل کو بھی متاثر کردیا ہے، دونوں ممالک کی افواج کے درمیان گزشتہ روز سے جاری جھڑپوں کے بعد بھارت نے آئی پی ایل کو معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کشیدگی میں اضافے کے بعد بھارتی بورڈ اور آئی پی ایل منیجمنٹ کا ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں آئی پی ایل کو غیر معینہ مدت تک کے لیے معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے مزید تفصیلات جلد بھارتی بورڈ کی جانب سے جاری کر دی جائے گی۔

گزشتہ روز بھی آئی پی ایل کا دھرم شالہ میں کھیلا جانے والا میچ روک دیا گیا تھا اور اسٹیڈیم کی لائٹس بند کر دی گئی تھی جبکہ غیر ملکی کھلاڑیوں نے آئی پی ایل چھوڑ کر اپنے وطن جانے کے لیے پروازوں کی دستیابی دیکھنا شروع کر دی تھی۔

یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر کیے جانے والے حملے کے بعد پاکستان کی جانب سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے اور پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت نے دو ٹوک اعلان کیا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے قوانین کے مطابق حملے کا جواب دینے کا پورا حق رکھتا ہے۔

Advertisement

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ہم بھارت کو جواب دیں گے اور جلد دیں گے، بھارت کو ایسا جواب دیں گے دنیا یاد رکھے گی۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی ڈرون حملوں کے بعد پاکستان کا جواب دینا یقینی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر