Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہانیہ عامر کا بھارتی مداحوں کیلئے نیا انسٹاگرام اکاؤنٹ، حقیقت کیا ہے؟ اداکارہ نے بتادیا

Now Reading:

ہانیہ عامر کا بھارتی مداحوں کیلئے نیا انسٹاگرام اکاؤنٹ، حقیقت کیا ہے؟ اداکارہ نے بتادیا
ہانیہ عامر کا بھارتی مداحوں کیلئے نیا انسٹاگرام اکاؤنٹ، حقیقت کیا ہے؟ اداکارہ نے بتادیا

پاکستان کی معروف و چلبلی اداکارہ ہانیہ عامر نے ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ انہوں نے بھارتی مداحوں کے لیے انسٹاگرام پر نیا اکاؤنٹ بنایا ہے۔

اداکارہ نے بھارتی مداحوں کیلئے نیا انسٹاگرام اکاؤنٹ بنانے کی خبروں کو مسترد کردیا اور اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا صرف ایک ہی آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ ہے اور وہ کسی دوسرے اکاؤنٹ سے منسلک نہیں۔

انہوں نے مداحوں کو خبردار کیا کہ اگر اُن کے نام سے منسوب کوئی اور اکاؤنٹ رابطہ کرے یا فرینڈ ریکوئسٹ بھیجے تو اسے فوری طور پر رپورٹ کریں۔

ہانیہ عامر نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جعلی اکاؤنٹس سے ہوشیار رہیں اور صرف تصدیق شدہ پلیٹ فارم پر ان سے رابطہ رکھیں۔

Advertisement

مزید پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی؛ ہانیہ عامر تنقید کی زد میں آگئیں

واضح رہے کہ حالیہ دنوں بھارت کے علاقے پہلگام میں پیش آنے والے واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ اداکارہ نے ممکنہ پابندی کے باعث بھارتی مداحوں سے رابطہ رکھنے کے لیے نیا انسٹاگرام اکاؤنٹ بنایا ہے، تاہم ہانیہ عامر نے ان افواہوں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر