
معروف مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر نے حالیہ بھارتی جارحیت پر بھرپور ردعمل دیتے ہوئے بھارت کی جنگی پالیسیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ندا یاسر جو ہمیشہ سماجی اور قومی معاملات پر آواز بلند کرتی آئی ہیں، انہوں نے ایک بار پھر وطن سے اپنی محبت اور پاک فوج سے یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔
میزبان ندا یاسر نے اپنے شو کی ابتدا جذباتی انداز میں کرتے ہوئے کہا کہ السلام علیکم! میں اب بھی ’گڈ مارننگ پاکستان‘ کہوں گی کیونکہ ایسے مشکل وقت میں ہمارا حوصلہ بلند رہنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت ہمیشہ پیچھے سے وار کرتا ہے اور بزدلی سے رات کی تاریکی میں حملہ کرنا اُس کی فطرت بن چکی ہے، اس بار اُس نے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا ہے۔
ندا یاسر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے میں معصوم جانیں ضائع ہوئی ہیں، جن میں ایک تین سالہ بچہ بھی شامل ہے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ ہماری بہادر پاک فوج دشمن کو بھرپور اور مؤثر جواب دے رہی ہے، ہماری دعائیں اپنی پاک فوج کے ساتھ ہیں، جو وطن کے دفاع میں ہر محاذ پر ڈٹ کر کھڑی ہے۔
واضح رہے کہ ندا یاسر کا یہ بیان سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جہاں عوام کی بڑی تعداد ان کے خیالات کی تائید کر رہی ہے اور پاک فوج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News