پاکستان کیخلاف مسلسل جھوٹے پروپیگنڈے پر نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
شیری رحمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ عقل سے خالی، پروپیگنڈا کا ہنگامہ، ایسا لگتا ہے جیسے بھارتی میڈیا کو بھنڈ، فیک نیوز اور فیس سیونگ کے سوا کچھ آتا ہی نہیں، جنگ کو گلیمرائز کرنا بند کرو، فیک نیوز تمہارا اصل چہرہ بےنقاب کر رہی ہے، ہر ناکامی کے بعد بھارت کی ناپاک سازشیں تیز ہو جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شکست خوردہ مودی کی خوشنودی کیلئے بھارتی میڈیا نے مقبوضہ کشمیر پر پاکستان کے حملے اور ایف 16 کو نشانہ بنانے سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلائیں، پروپیگنڈا مشینری کا جنازہ خود بھارتی عوام نے نکال دیا، اتنا جھوٹ اتنا جھوٹ کہ بھارتی میڈیا دنیا بھر میں جگ ہنسائی کا سامان بن چکا ہے۔
مزید پڑھیں: پہلگام حملہ پاکستان کیخلاف طے شدہ منظم بھارتی سازش ہے ،شیری رحمان
نائب صدر پی پی نے کہا کہ بھارت کی نفسیاتی جنگ اس قدر قابلِ رحم ہو چکی ہے کہ خود اس کے اپنے لوگ ہی اسے جھٹلا رہے ہیں، پاکستانی ریاست اور میڈیا ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہے ہیں، میدان میں لڑنے کی ہمت نہ رکھنے والے میڈیا پر جنگ جیتنے کے خواہشمند ہیں۔
شیری رحمان نے مزید کہا کہ پاکستان ہر جارحیت کا مؤثر جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کو افواج پاکستان اور بہادر عوام ہمہ وقت تیار ہیں، پاکستان امن کا داعی ہے، مگر دھمکیوں کے آگے کبھی نہیں جھکے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
