Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک بھارت کشیدگی کی گونج برطانوی پارلیمنٹ میں بھی سنائی دینے لگی

Now Reading:

پاک بھارت کشیدگی کی گونج برطانوی پارلیمنٹ میں بھی سنائی دینے لگی
پاک بھارت کشیدگی کی گونج برطانوی پارلیمنٹ میں بھی سنائی دینے لگی

پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی پر برطانوی پارلیمنٹ میں بھی آواز بلند ہونے لگی، برطانوی رکن پارلیمنٹ یاسمین قریشی نے بھارتی جارحیت اور کشمیریوں پر مظالم کے خلاف وزیر خارجہ کو خط لکھ دیا۔

یاسمین قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگا کر بھارتی حکومت خطے کے امن کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔

پہلگام میں حالیہ حملے میں 26 افراد کی ہلاکت کے بعد جنوبی ایشیا ایک بار پھر شدید کشیدگی کی لپیٹ میں ہے، ایسے میں برطانوی رکن پارلیمنٹ یاسمین قریشی نے بھارتی جارحیت کے خلاف آواز بلند کی ہے۔

وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کو لکھے گئے خط میں انہوں نے بھارت کی طرف سے پاکستانی حدود میں کی جانے والی فضائی کارروائی کو انسانی حقوق اور خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔

یاسمین قریشی نے لکھا کہ پاکستان پر حملے کا کوئی ثبوت نہیں، پھر بھی اسے سزا دی جا رہی ہے۔

Advertisement

خط میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ برطانوی حکومت پاکستان کی خودمختاری کی حمایت کرے،          سندھ طاس معاہدے کو سیاسی ہتھیار بنانے کی مخالفت کرے،   اور پہلگام حملے کی غیر جانب دار تحقیقات کروائی جائے۔

انھوں نے برطانوی حکومت سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھانے اور مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کے لیے عالمی کوششوں کی حمایت کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

خط میں یاسمین قریشی نے کہا کہ بھارت میں بڑھتی ہوئی مذہبی شدت پسندی اور کشمیریوں کے خلاف ریاستی اقدامات خطے کو مزید عدم استحکام کی طرف دھکیل رہے ہیں۔

یاسمین قریشی کا کہنا ہے کہ یہ وقت اخلاقی وضاحت اور تعمیری سفارت کاری کا ہے، برطانیہ کو چاہیے کہ وہ جنوبی ایشیا میں قیامِ امن کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔ خطے میں کشیدگی نے نہ صرف پاکستانیوں بلکہ برطانیہ میں بسنے والے ہزاروں کشمیری خاندانوں کو بھی تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں آج ہو گا، خواجہ آصف کی بھی شرکت متوقع
پاکستان نے اینٹی ڈرون جیمر گن تیار کر لی ، ایکسپو نمائش میں متعارف کروا دی گئی
اگلے ہفتے آئینی ترمیم کی کوئی شکل نکل آئے گی ، خواجہ آصف
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر