Advertisement
Advertisement
Advertisement

ماں کی عظمت کو سلام، وزیراعلیٰ اور گورنر سندھ کا مدرز ڈے پر قوم کے نام پیغام

Now Reading:

ماں کی عظمت کو سلام، وزیراعلیٰ اور گورنر سندھ کا مدرز ڈے پر قوم کے نام پیغام
وزیراعلیٰ اور گونر سندھ کا لیاری میں عمارت گرنے پر اظہار افسوس

کراچی: ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنے پیغامات میں ماں کے رتبے اور کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

 دونوں رہنماؤں نے ماں کو معاشرے کا بنیادی ستون اور نئی نسل کی تشکیل میں کلیدی کردار قرار دیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ماں دنیا کی سب سے مخلص ہستی، بچے کی پہلی درسگاہ اور اولین دوست ہوتی ہے، ماں اپنی پوری زندگی بچوں کی پرورش اور مستقبل سنوارنے میں صرف کر دیتی ہے۔

Advertisement

مزید پڑھیں: ماں تیری عظمت کو سلام ،دنیا بھرمیں آج ماؤں کا عالمی دن

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ ماں کی دعائیں تقدیر بدلنے کی طاقت رکھتی ہیں اور اللہ تعالیٰ نے ماں کے قدموں تلے جنت رکھ دی ہے، تعلیم یافتہ ماں مہذب معاشرے کی بنیاد رکھتی ہے، اس لیے ہر ماں کو تعلیم دلانا آئندہ نسلوں کی بہتری کے لیے ضروری ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری

دوسری جانب گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مدرز ڈے کو ماں کی عظمت، قربانی اور شفقت کو سلام پیش کرنے کا دن قرار دیا اور کہا کہ پاکستانی افواج کے بہادر جوان، ملک کی باہمت ماؤں کی تربیت کا نتیجہ ہیں۔

Advertisement

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ بھارت کے ساتھ ہر محاذ پر کامیابی میں پاکستانی ماؤں کی دعاؤں اور تربیت نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ ماں کی عزت، خدمت اور دعاؤں کو اپنی زندگی کا شعار بنانا ہم سب کی قومی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور بے نتیجہ اختتام پذیر
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق ڈٹ گئے، مستعفی نہ ہونے کا عندیہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر