Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک فضائیہ کی زبردست کارروائی؛ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی جھوٹ کا پردہ چاک کردیا

Now Reading:

پاک فضائیہ کی زبردست کارروائی؛ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی جھوٹ کا پردہ چاک کردیا
بھارت امریکہ نہیں اور پاکستان افغانستان نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح پیغام

راولپنڈی:9 مئی 2025 کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے جوائنٹ پریس کانفرنس کے دوران بین الاقوامی میڈیا کے سامنے بھارتی جھوٹ کا پردہ چاک کیا اور بھارت کی فضائی جارحیت کے حوالے سے ناقابلِ تردید شواہد پیش کیے۔

6 اور 7 مئی 2025 کی رات پاک فضائیہ اور بھارتی طیاروں کے درمیان پاک-بھارت تاریخ کی ایک طویل فضائی جنگ ہوئی، جو ایک گھنٹے سے زیادہ جاری رہی، اس دوران پاک فضائیہ کے شاہینوں نے 5 بھارتی طیارے مار گرائے، ان میں 3 جدید رافیل طیارے، ایک مگ 29 اور ایک SU-30 شامل تھے۔

بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے گرنے کی خبروں کو مسترد کیا، تاہم بھارتی میڈیا چینلز نے طیارے گرنے کی تصدیق کی، جسے بعد میں بھارتی حکومت نے ہٹوا دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر اور سینئر ائیر فورس آفیسر نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بھارتی رافیل طیارے گرنے کے شواہد پیش کیے، جن میں طیاروں کے نمبرز اور تباہ ہونے کی لوکیشنز شامل تھیں۔

Advertisement

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ بھارت کے مطابق ہمارا کوئی طیارہ نہیں گرا لیکن بھارتی میڈیا نے خود طیارہ گرنے کی تصدیق کی، ہم 21ویں صدی میں رہ رہے ہیں، نہ کہ 18ویں صدی میں، ہر چیز اپنا نشان چھوڑ جاتی ہے۔

بھارتی صحافیوں نے بھی اس فضائی جنگ کے شواہد دیے، تاہم بی بی سی کے نمائندے نے پامپور اور رام بن کے علاقوں سے طیارے گرنے کی آوازوں کی تصدیق کی۔

Advertisement

اس کے علاوہ بھارتی صحافی پراوین سواہنے اور کرن تھاپر نے بھی جموں و کشمیر میں بھارتی فضائیہ کے طیاروں کی تباہی کے شواہد پیش کیے۔

پاک فضائیہ نے ان دفاعی کارروائیوں کو پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ کے لیے انجام دیا، جس پر پورا ملک فخر کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر