پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے فرانسیسی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی اور حالیہ جنگ بندی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق، فرانسیسی وزیر خارجہ جین نوئل باروٹ نے پاک بھارت جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے معصوم جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔
اس کے علاوہ، فرانسیسی وزیر خارجہ جین نوئل باروٹ نے دونوں ممالک سے تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا، تاکہ خطے میں امن و استحکام برقرار رکھا جا سکے۔

اس موقع پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے بحران کے دوران صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا اور اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کے مطابق اپنے دفاع کا حق استعمال کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لیے ذمہ داری سے کام کرتا رہے گا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ وہ کثیرالطرفہ فورمز کے ذریعے رابطے جاری رکھیں گے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان کسی بھی قسم کی کشیدگی کو کم کیا جا سکے اور خطے میں دیرپا امن قائم کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
