
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمداورنگزیب نے کہا ہے کہ پاک بھارت حالیہ کشیدگی کا معیشت پر کوئی اثر نہیں پڑا۔
وفاقی وزیر محمداورنگزیب نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا فیصلہ یکطرفہ ہے، یہ معاہدہ عالمی بینک کی ثالثی میں ہوا تھا، معاہدے سے یکطرفہ دستبرداری کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہیے، دریائے سندھ ہماری ریڑھ کی ہڈی ہے۔
محمداورنگزیب نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ تجارتی مسائل حل ہونے کی امید ہے، امریکہ نے پاک بھارت جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا، سیز فائر کا خیرمقدم کرتے ہیں، ٹرمپ کی ثالثی سے ممکن ہوا۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ چیزیں معمول کی جانب بڑھتی دیکھ رہے ہیں، پیر کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بہتری دیکھی گئی، پاک بھارت حالیہ کشیدگی کا معیشت پر کوئی اثر نہیں پڑا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو کچھ کرنے کی ضرورت پڑی تو کریں گے، نیا بجٹ آنے میں 3سے 4 ہفتے ہیں، دفاعی ضروریات یقینی بنانے کے لیے جو کرنا ہوا کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News