
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے پاک بھارت جنگ بندی کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ کے معطل شدہ میچز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی نے معطل شدہ ڈومیسٹک ایونٹس بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو کے میچز بدھ 14 مئی سے کھیلے جائیں گے۔
ریجنل انٹرا ڈسٹرکٹ چیلنج کپ، انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 ون ڈے ٹورنامنٹ آج سے شروع ہوں گے، ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل 19 سے 21 مئی کے درمیان کھیلا جائے گا۔
پی سی بی اعلامیے کے مطابق پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو کے سیمی فائنل 24 مئی سے 26 مئی اور فائنل 28 سے 31 مئی کے درمیان کھیلا جائےگا۔
پی سی بی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ریجنل انٹرا ڈسٹرکٹ چیلنج کپ، انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 ون ڈے ٹورنامنٹ آج سے شروع ہوں گے، ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل 19 سے 21 مئی کے درمیان کھیلا جائے گا۔
پی سی بی کے مطابق پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو کے سیمی فائنل 24 مئی سے 26 مئی اور فائنل 28 سے 31 مئی کے درمیان کھیلا جائےگا۔
ا
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News