Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی این ایس حنین کی عمانی بحریہ کے ساتھ مشقیں، دفاعی تعاون میں نئی پیش رفت

Now Reading:

پی این ایس حنین کی عمانی بحریہ کے ساتھ مشقیں، دفاعی تعاون میں نئی پیش رفت

 پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس حنین علاقائی بحری سلامتی کے مشن ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول (RMSP) پر تعیناتی کے دوران سلطنت عمان کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوا، جہاں عمانی بحری حکام نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔

دورے کے دوران پی این ایس حنین نے رائل نیوی آف عمان کے جہاز خصب (RNOV KHASSAB) کے ساتھ دو طرفہ بحری مشق میں شرکت کی۔

اس مشق کا مقصد دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینا، مشترکہ آپریشنز میں ہم آہنگی پیدا کرنا، اور بحر ہند کے خطے میں بحری سلامتی کو یقینی بنانا تھا۔

دورے کے دوران کمانڈنگ آفیسر پی این ایس حنین نے رائل نیوی آف عمان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کیں، جن میں دفاعی تعاون، خطے میں سیکیورٹی چیلنجز اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کمانڈنگ افسر نے چیف آف دی نیول اسٹاف، ایڈمرل نوید اشرف کی جانب سے عمانی عوام اور مسلح افواج کے لیے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کا پیغام بھی پہنچایا۔

Advertisement

پاک بحریہ باقاعدگی سے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کے تحت اپنے جہازوں کو مختلف بندرگاہوں پر تعینات کرتی ہے تاکہ خطے میں امن، استحکام اور میری ٹائم پارٹنرشپ کو فروغ دیا جا سکے۔

پی این ایس حنین کا یہ دورہ دونوں برادر ممالک کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات، باہمی اعتماد اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سمندر پار پاکستانیوں کے بغیر پاکستان کی معیشت آگے نہیں بڑھ سکتی، وزیراعظم
وفاقی حکومت کا قرضہ جون 2025 تک 80 ٹریلین روپے ہوگیا
عالمی امن کا دن؛ پاک فوج کا قابل تحسین کردار
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کیڈٹ کالج پلندری کادورہ، شرکاء کا افواج پاکستان کوشاندار خراجِ تحسین
کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟
مسئلہ کشمیر کے بغیر بھارت سے کوئی بات نہیں ہوسکتی، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر