
پی ایس ایل سیزن 10 کی ری شیڈولنگ کےبعد وارنر، ونس اور کیڈ مور سمیت متعدد غیرملکی کھلاڑیوں نے پاکستان آنے کی تصدیق کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے بقیہ 8 میچز کھیلنے کے لیے اب تک ہامی بھرنے والے غیرملکی کھلاڑیوں میں کراچی کنگز کے کپتان آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر ، بین میک ڈرموٹ اور انگلینڈ کے جیمز ونس شامل ہیں۔
لاہورقلندرز کے آل راؤنڈر زمبابوے کے سکندر رضا، پشاور زلمی کے فاسٹ باؤلر انگلینڈ کے لیوک ووڈ ، ٹام کوہلر کیڈ مور اور افغانستان کے نجیب اللہ زدران نے بھی پاکستان آنے کی تصدیق کردی ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں شامل سری لنکا کے کوشل مینڈس بھی بقیہ میچز کھیلنے کے لیے پاکستان آنے کو تیار ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کی جانب جاری کیے گئے نئے شیڈول کے مطابق 17 مئی کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان میچ ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: مائیک ہیسن کا پہلا امتحان بنگلادیش کے خلاف پانچ میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز ہوگا
18 مئی کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں دو میچز ہونگے، 18 مئی دوپہر ملتان سلطانز اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ ہوگا اور 18 مئی کی شام کو لاہور قلندرز اور پشاور زلمی مدمقابل ہوں گے۔
19 مئی کو کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ ہوگا۔
21 مئی کو پہلا کوالیفائر میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا، پہلا ایلی مینیٹر میچ 22 مئی اور دوسرا کوالیفائر میچ 23 مئی کو ہو گا۔
پی ایس ایل 10 کا فائنل 25 مئی کو کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News