Advertisement
Advertisement
Advertisement

’’اچھے اور برے وقت میں ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے‘‘

Now Reading:

’’اچھے اور برے وقت میں ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے‘‘
’’اچھے اور برے وقت میں ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے‘‘

انقرہ: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اچھے اور برے وقت میں ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے پیغام میں ترکیہ کے صدر صدر اردوان نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو “قیمتی بھائی” کہتے ہوئے مخاطب کیا۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے وزیرِاعظم شہباز شریف کے نام ایک محبت بھرے پیغام میں پاکستان کے لیے اپنی دلی وابستگی اور حمایت کا اظہار کیا ہے۔

صدر اردوان نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات اخوت، بھائی چارے اور باہمی اعتماد کی ایک روشن مثال ہیں، یہ وہ برادرانہ تعلق ہے جو دنیا کے چند ہی ممالک کو نصیب ہوتا ہے۔

Advertisement

اپنے پیغام میں صدر اردوان نے کہا کہ آپ کے ذریعے میں اپنے دوست اور بھائی پاکستان کو دلی محبت کے ساتھ سلام پیش کرتا ہوں۔

ترکیہ کے صدر نے پاکستان کی پالیسیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انقرہ، اسلام آباد کے امن، استحکام اور ضبط و تحمل کو بے حد اہمیت دیتا ہے۔

Advertisement

انہوں نے پاکستان کی ان کوششوں کو بھی سراہا جو تنازعات کے حل کے لیے مکالمے اور مصالحت کو ترجیح دیتی ہیں۔

صدر اردوان نے دوٹوک انداز میں کہا کہ ہم اچھے اور برے وقت میں ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے، جیسے ماضی میں ساتھ دیا، ویسے ہی مستقبل میں بھی ترکیہ پاکستان کے شانہ بشانہ رہے گا۔

اپنے جذباتی پیغام کے اختتام پر انہوں نے مزید لکھا کہ پاکستان-ترکی دوستی زندہ باد!”

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ مالی سال کا بجٹ ایف بی آر نہیں بنائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
خضدار میں آپریشن،فتنتہ الہندوستان کے خواتین کے لباس میں 4 دہشتگردگرفتار
ڈائریکٹر ورلڈ بینک بھی وزارت قومی صحت کی کارکردگی کی معترف
او جی ڈی سی کی بڑی کامیابی، خیرپور میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، کاروبار متاثر ہونے لگا
پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے آئی ایم ایف نے ڈیڈ لائن طے کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر