Advertisement
Advertisement
Advertisement

شدید کشیدگی کے درمیان پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ

Now Reading:

شدید کشیدگی کے درمیان پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ
شدید کشیدگی کے درمیان پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ

گزشتہ ماہ سے جاری پاک بھارت کشیدگی کے درمیان ہونے والی جنگ بندی کے دوران دونوں ممالک نے قیدیوں کا تبادلہ کیا ہے، دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے ایک ایک قیدی کو ایک دوسرے کے حوالے کیا ہے۔

بول نیوز کے مطابق جنگ بندی کے دوران پنجاب رینجرز نے بی ایس ایف کے اہلکار پورنم کمار کو بھارت کے حوالے کیا ہے، جبکہ بھارت نے پنجاب رینجرز کے محمد اللہ کو پاکستانی حکام کے حوالے کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بی ایس ایف کے اہلکار پورنم کمار کو 23 اپریل 2025 کو گنڈا سنگھ والا/فیروز پور سیکٹر میں پاکستانی حدود میں غیر ارادی طور پر داخل ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان نے بھارت کے خلاف ایف-16 طیاروں کا استعمال نہیں کیا

واقعے کے بعد پاکستانی حکام نے قانونی و حفاظتی تقاضے مکمل کیے، جس کے بعد آج واہگہ/اٹاری سرحد پر باقاعدہ طور پر اس کی واپسی عمل میں لائی گئی۔

Advertisement

بی ایس ایف انڈیا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں تصدیق کی گئی  کہ پاکستان رینجرز نے پورنم کمار کو بحفاظت واپس انڈیا کے حوالے کیا ہے۔

انڈین حکام نے اس اقدام کو سراہا ہے اور اسے ایک مثبت اشارہ قرار دیا ہے۔

یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہیں۔ دونوں ملکوں کے بارڈر بند ہیں اورمحدود جنگی جھڑپوں کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ابھی تک کشیدہ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر