Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل کا میلہ دوبارہ سجنے کو تیار؛غیر ملکی کھلاڑیوں کی دستیابی اور متبادل کا اعلان

Now Reading:

پی ایس ایل کا میلہ دوبارہ سجنے کو تیار؛غیر ملکی کھلاڑیوں کی دستیابی اور متبادل کا اعلان
پی ایس ایل کا میلہ دوبارہ سجنے کو تیار؛غیر ملکی کھلاڑیوں کی دستیابی اور متبادل کا اعلان

لاہور: پی ایس ایل 10 کا میلہ کل سے دوبارہ سجنے جارہا ہے جس کے لیے ٹیموں نے غیر ملکی کھلاڑیوں کی دستیابی اور متبادل کا اعلان کردیا ہے۔

پی ایس ایل کی ٹائٹل دوڑ 9 روز کے وقفے کے بعد کل سے دوبارہ شروع ہونے جاری ہے جس میں کل پشاور زلمی کا مقابلہ کراچی کنگز سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔

تاہم ٹیموں نے غیرملکی کھلاڑیوں کی دستیابی اور زخمی کھلاڑیوں کے متبادل کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ

اسلام آباد یونائیٹڈ نے اعلان کیا ہے کہ ٹیم کو بقیہ سیزن کے لیے پانچ بین الاقوامی کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہوں گی جن میں الیکس ہیلز، راسی وان ڈر ڈوسن، بین ڈوارشئیس، جمی نیشم اور ٹائمل ملز۔

اس حوالے سے فرنچائز کا کہنا ہے ’’یہ عالمی معیار کے کھلاڑی دنیا کی بہترین ٹی ٹوئنٹی لیگز کا تجربہ رکھتے ہیں جو ٹورنامنٹ کے فیصلہ کن مرحلے میں ہمارے امکانات کو مضبوط کریں گے‘‘۔

Advertisement

لاہور قلندرز

لاہور قلندرز نے اسکواڈ میں دو اہم تبدیلیاں کی ہیں اور زخمی غیرملکی کھلاڑیوں کی جگہ دو نئے انٹرنیشنل اسٹارز کو شامل کیا گیا ہے۔

Advertisement

لاہور قلندرز نے بھانوکا راجاپکسا کو ٹام کرن کی جگہ ٹیم میں شامل کیا ہے جب کہ شکیب الحسن نے ڈیریل مچل کی جگہ لی ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شاندار حکمتِ عملی کے ایشیائی پاور ہٹرز کو ٹیم میں شامل کیا ہے جس میں دینیش چندیمل، اوِشکا فرنینڈو اور گل‌بدین نائب شامل ہیں۔

علاوہ ازیں فن ایلن اور رائلی روسو کو بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر