Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی پولیس افسر نے تحقیقات کا عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا

Now Reading:

پاکستانی پولیس افسر نے تحقیقات کا عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا
پاکستانی پولیس افسر نے تحقیقات کا عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا

پاکستان کی خاتون پولیس افسر انعم خان نے عالمی انویسٹی گیشن ایوارڈ جیت لیا، تقریب کا اہتمام دبئی میں کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والی پولیس افسر انعم خان سرگودھا پولیس میں بطور تحیقیقاتی افسر اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے۔

انعم خان کو دبئی میں منعقدہ ورلڈ پولیس سمٹ ایوارڈز 2025 میں “ایکسلیس اِن کرمنل انویسٹی گیشن” کے عالمی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

یہ ایوارڈ دبئی پولیس کی میزبانی میں ایک شاندار تقریب کے دوران پیش کیا گیا، جس میں دنیا کے 90 سے زائد ممالک سے پولیس سربراہان اور سکیورٹی ماہرین نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:  ایس ایس پی رفعت بخاری کو ایکسیلنٹ ان پرفارمنس ایوارڈ سے نواز دیا گیا

Advertisement

پاکستانی پولیس افسر انعم خان کو دیا گیا یہ عالمی اعزاز ان کی غیر معمولی تفتیشی صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف ہے۔

انعم خان کو یہ اعزاز پنجاب کے دو اہم قتل کیسز کو کامیابی سے حل کرنے پر دیا گیا۔

پہلے کیس میں، انعم خان نے 12 سالہ گھریلو ملازمہ عائشہ بی بی کے قتل کی تفتیش کی، جسے بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا۔ ان کی نگرانی میں سرگودھا پولیس نے محض 72 گھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا۔

دوسرے کیس میں، انعم خان نے نوجوان محسن کے قتل میں ملوث افراد کی گرفتاری صرف 24 گھنٹوں میں ممکن بنائی تھی۔ انعم خان کو پنجاب پولیس کی جانب سے تعریفی اسناد اور اعزازات دیے جاچکے ہیں۔

تقریب کے منتظمین کے مطابق ، انعم خان کا انتخاب دنیا بھر سے موصول ہونے والی 900 سے زائد تحقیقاتی رپورٹس کی جانچ پڑتال کے بعد ہوا ہے جو انعم خان کی تحقیقاتی صلاحیتوں کو ظاہر کرتا ہے۔

ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد دبئی میں گفتگو کرتے ہوئے انعم خان نے کہا کہ “یہ پاکستان اور پنجاب پولیس کے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے۔

Advertisement

انعم خان نے کہا کہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں اپنے ملک کی نمائندگی کر رہی ہوں اور یہ ثابت کر رہی ہوں کہ ہم نہ صرف امن و امان برقرار رکھ سکتے ہیں بلکہ عالمی معیار کی پولیسنگ کے قابل بھی ہیں۔

بین الاقوامی ماہرین کے مطابق، انعم خان کیلئے عالمی پولیس ایوارڈ پاکستانی پولیس فورس کی بڑھتی ہوئی پیشہ ورانہ مہارت کو ظاہر کرتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، تمام شہریوں کی واپسی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا، دفتر خارجہ
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
بھارت نے پھر کوئی حماقت کی تو جواب نیا ، تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا، افواج پاکستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر