Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب نے تاریخ رقم کردی، 90 روز میں 61 ارب کے قرضوں سے 57913 نئے کاروبار شروع

Now Reading:

وزیراعلیٰ پنجاب نے تاریخ رقم کردی، 90 روز میں 61 ارب کے قرضوں سے 57913 نئے کاروبار شروع
وزیراعلیٰ پنجاب نے تاریخ رقم کردی، 90 روز میں 61 ارب کے قرضوں سے 57913 نئے کاروبار شروع

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تاریخ رقم کرتے ہوئے صرف 3ماہ میں 1 لاکھ7ہزار سے زائد افراد کو 61 ارب روپے کے قرضے جاری کر دیے۔

پنجاب میں پہلی مرتبہ 90 روز میں 57913 نئے کاروبار شروع ہونے کا ریکارڈ بن گیا، نئے کاروبار شروع کرنے کیلئے  23 ارب 91کروڑ روپے کے قرض جاری کیے گئے، جبکہ پہلی مرتبہ 6753 خواتین نے کاروبار چلانے کیلئے 3 ارب 42کروڑ روپے کے لون لے لیے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا، جس میں آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا پاکستان کی پہلی تیز ترین ‘بلٹ ٹرین’ چلانے کا فیصلہ

ایم ڈی پی ایس آئی سی سارہ عمر نے آسان کاروبار سکیم پر پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر آسان کاروبار فنانس اسکیم کے تحت 3010 افراد کو 18 ارب، جبکہ چیف منسٹر آسان کاروبار کارڈا سکیم کے تحت ایک لاکھ 4 ہزار افراد کو 43 ارب روپے کے قرض جاری کیے گئے۔

Advertisement

چیف منسٹر آسان کاروبارفنانس کے لیے 74579 درخواستیں موصول ہوئیں، جس میں سے 2505 منظور کی گئیں اور قرضے جاری کیے گئے، اسی طرح چیف منسٹر آسان کاروبار فنانس فیرٹو کے لیے 12029 درخواستیں موصول ہوئیں  جن میں سے 505 کو منظور کر کے قرض جاری کر دیے گئے۔

چیف منسٹر آسان کاروبار کارڈ اسکیم کے لیے 1380838 درخواستیں موصول ہوئیں، 104133   منظور کی گئیں ہیں۔

ٹرانسپورٹیشن کاروبار کے لیے 1312 افراد نے  3 ارب 91کروڑ روپے کے قرض حاصل کیے، اسی طرح ٹریڈنگ اینڈ ڈسٹری بیوشن کے لیے 175 افراد نے 3 ارب 94 کروڑ روپے کے قرض حاصل کیے۔

اسی طرح پروفیشن سروسزایگری کلچر، ڈیری، فوڈ، بیوٹیشن، آٹو، فرٹیلائزر، پیسٹی سائیڈ اور دیگر کاروبار کے لیے بھی لون حاصل کرنے کا رحجان دیکھنے میں آیا۔

آسان کاروبا کارڈ کے ذریعے سروسز مہیا کرنے والے سب سے زیادہ 61996 افراد نے  26 ارب 13کروڑ روپے کے لون لیے، جبکہ ٹریڈنگ کے لیے  24522افراد نے 10 ارب 75کروڑ اور ایگری اسمال بزنس کے لیے 10699 افراد نے 3 ارب69کروڑ روپے کے قرضے حاصل لیے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دوران اجلاس آسان کاروبار فنانس اورکارڈلون کے لیے زیر غور درخواستیں کا پراسیس جلد مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ پروگرام کسی صورت نہیں رکنا چاہیے۔

Advertisement

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر آسان کاروبار کارڈ اب واٹس ایپ کے ذریعے بھی ایکٹیو کیا جا سکے گا، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ایکسپورٹ اور مینو فیکچرنگ سیکٹر لون کے لیے بھی پلان طلب کر لیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر