پاکستان کے مقبول اداکار بلال اشرف نے حال ہی میں اپنی ذاتی زندگی سے متعلق افواہوں پر ہنستے ہنستے ایسا طنزیہ جواب دیا جس نے مداحوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی۔
اداکار نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ مجھے افواہیں پسند ہیں، ان کے ذریعے میں اپنے بارے میں ایسی باتیں جانتا ہوں جو مجھے خود بھی معلوم نہیں ہوتیں۔
بلال اشرف کے اس خوش مزاج اور ہلکے پھلکے انداز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی اور مداحوں نے ان کے مثبت رویے کو خوب سراہا۔
یاد رہے کہ حال ہی میں بلال اشرف اور مایا علی کو پی ایس ایل میچ (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ لاہور قلندرز) کے دوران ایک ساتھ دیکھا گیا، جس کے بعد ان کے درمیان تعلقات کی قیاس آرائیاں ایک بار پھر زور پکڑ گئیں۔
تاہم اصل توجہ اس وقت حاصل ہوئی جب دونوں فنکاروں نے ایک رومانوی فوٹو شوٹ میں ایک ساتھ شرکت کی، جس میں ان کی کیمسٹری اور باہمی ہم آہنگی نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا، اس شوٹ کے بعد دونوں کی جوڑی پر مداحوں کے تبصرے اور قیاس آرائیاں مزید بڑھ گئیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اب تک بلال اشرف اور مایا علی نے اپنے تعلق کے حوالے سے کبھی بھی کھل کر کوئی تصدیق نہیں کی، جس کے باعث مداحوں کے ذہنوں میں سوالات جنم لیتے رہتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
