Advertisement
Advertisement
Advertisement

بنگلہ دیشی باشندوں کی بھارت سے جبری بے دخلی شروع،ڈھاکاکی تصدیق

Now Reading:

بنگلہ دیشی باشندوں کی بھارت سے جبری بے دخلی شروع،ڈھاکاکی تصدیق
بنگلہ دیشی

بنگلہ دیشی شہریوں کی بھارت سے بے دخلی / فوٹو

بنگلہ دیشی باشندوں کی بھارت سے جبری بے دخلی شروع ہوگئی۔ ڈھاکاکی جانب سے بھارتی اقدام کی تصدیق کردی گئی۔

ترکی کے بعدبھارت نے ایک اور اسلامی ملک بنگلہ دیش کواپنا ہدف بنالیا۔

بنگلہ دیشی باشندوں کو پکڑکرزبردستی ان کے ملک واپس بھیجنے کا سلسلہ شروع کردیا۔

بنگلہ دیشی بھی پاکستانیوں کی طرح بھارتی اقدامات سے خائف ہیں۔  ڈھاکا حکام نے بھی اپنے شہریوں کو پکڑ کر جبری سرحد کی جانب بھیجنے کی تصدیق کردی ہے۔

بنگلہ دیشی بارڈرگارڈ کے کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل جبار احمدکاموقف سامنے آگیا

Advertisement

بھارتی اقدام پربنگلہ دیشی بارڈرگارڈکے کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل جبار احمدکاموقف سامنے آگیا۔ انہوں نے کہاکہ بنگالی شہریوں کو جبری واپس بھیجاجارہاہے ۔

ان کاکہناہے بھارت نے مروجہ طریقہ کار اختیارنہیں کیے۔  کرنل جباراحمد نے کہاکہ بنگلہ دیشی شہریوں کوزبردستی سرحد کی جانب دھکیلاگیا۔

واضح رہے کہ یہ اقدام جمعے کو اٹھایاگیا تھا تاہم بنگلہ دیشی بارڈرسیکیورٹی نے یہ کوشش ناکام بنا دی تھی۔

بھارت مروجہ قوانین پر عمل کرے ،وزارت داخلہ بنگلہ دیش

دریں اثنا بنگلہ دیش کی وزارت داخلہ کی جانب سے اس اقدام کی تصدیق کی گئی ہے۔ بنگلہ دیش نے بھارت پر زور دیاہے کہ وہ اس سلسلے میں مروجہ قوانین پر عمل کرے ۔

بیان میں کہاگیا کہ دبائو میں لانے کی کوئی بھی کوشش دوطرفہ فریم ورک کی خلاف ورزی ہے۔

Advertisement

علاوہ ازیں بھارت کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی بھی حکومتی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

مگر بھارتی اقدام واضح اشارہ ہے کہ وہ خطے کے دیگر ممالک کیساتھ بھی تعلقات بگاڑرہاہے۔

بنگلہ دیشی

بنگلہ دیش کےلئے بھارت کا نیا تجارتی حکم نامہ بھی جاری ہوچکا

واضح رہے کہ بھارت نے بنگلہ دیش کےلئے نیاتجارتی ہدایت نامہ جاری کیاہے۔ ہدایت نامے میں بنگالی ریڈی میڈگارمنٹس کو 2بھارتی بندرگاہوں تک محدود کردیاگیا۔

بنگالی ریڈی میڈگارمنٹس اب کولکتہ اور ممبئی پورٹ تک محدودرہیں گی۔ باقی مقامات سے  ان کی انٹری نہیں ہوگی۔ یہ تجارتی پالیسی بڑی تبدیلی کا اشارہ ہے ۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر