Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب میں خطے کی سب سے بڑی کلائمیٹ آبزرویٹری کے قیام کی منظوری

Now Reading:

پنجاب میں خطے کی سب سے بڑی کلائمیٹ آبزرویٹری کے قیام کی منظوری
پنجاب میں خطے کی سب سے بڑی کلائمیٹ آبزرویٹری کے قیام کی منظوری

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں خطے کی سب سے بڑی اور جدید ترین کلائمیٹ آبزرویٹری کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔

 اس کے ساتھ ساتھ ایک جدید سائنسی تحقیقی مرکز کے قیام کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، جو ماحولیاتی تبدیلیوں کی نگرانی اور پیشگوئی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

یہ فیصلہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کی۔

 اجلاس میں آبزرویٹری کے قیام سے متعلق بجٹ، زمین اور آلات کی فراہمی پر مشتمل فزیبلٹی پلان پیش کیا گیا جبکہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور نے اپنی تکنیکی رپورٹ بھی اجلاس میں جمع کرائی۔

کلائمیٹ آبزرویٹری کے اہم خدوخال

Advertisement

آبزرویٹری پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ہاؤس میں قائم کی جائے گی، منصوبے کے لیے درکار زمین کا قبضہ حاصل کر لیا گیا ہے اور عمارت ای آئی سی ٹی میں تعمیر کی جائے گی۔

Advertisement

آبزرویٹری میں جدید خودکار کمیونیکیشن اور لنکج سسٹم نصب ہوگا اور جی آئی ایس لیب، سیکٹورل انٹرفیس سسٹم، ڈیٹا ہب اور ایم آر آئی نظام کا بھی قیام عمل میں لایا جائے گا۔

ماحولیاتی ماہرین کی تیاری اور عالمی اشتراک

اجلاس میں بتایا گیا کہ آبزرویٹری کے تحت انٹرن شپ پروگرام کے ذریعے مختلف شعبوں میں ماحولیاتی ماہرین تیار کیے جائیں گے، بین الاقوامی سطح پر ماحولیاتی معلومات کے تبادلے کے لیے بھی یہ ادارہ ایک اہم مرکز بنے گا۔

اس کے علاوہ ایک جدید ڈیٹا آرکائیو سسٹم، کوآرڈینیشن یونٹ اور انٹرنیشنل کمیونیکیشن سیل بھی قائم کیا جائے گا۔

اسٹریٹجک اہمیت اور پالیسی سازی میں کردار

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس جدید ادارے سے نہ صرف موسمیاتی خطرات کی بروقت پیشگوئی ممکن ہو سکے گی بلکہ حکومتی پالیسی سازی کے لیے ٹھوس ڈیٹا بھی دستیاب ہوگا۔

Advertisement

اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ ادارے کو جدید مینجمنٹ ماڈل کے تحت چلایا جائے گا جبکہ سمارٹ اسٹرکچر کے لیے اسمارٹ آرگینوگرام تشکیل دینے کی ہدایت دی گئی۔

اس موقع پر سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے ایک جامع اور قابلِ عمل پلان ترتیب دیا جا چکا ہے اور کلائمیٹ آبزرویٹری کا قیام اس سمت ایک بڑا سنگِ میل ثابت ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر