پی ایس ایل سیزن 10 کے پلے آف مرحلے کی لائن اپ مکمل ہوگئی ہے، تاہم کس ٹیم کا مقابلہ کس سے ہوگا اس کا فیصلہ آج ہوگا۔
گزشتہ روز پی ایس ایل سیزن 10 کے 29 ویں میچ میں لاہور قلندر نے پشاور زلمی کو ہرا کر پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا، جس کے بعد پلے آف مرحلے کی لائن اپ بھی مکمل ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے بعد ملتان سلطانز کو شکست سے دوچار کیا
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، کراچی کنگز، لاہور قلندر اور اسلام آباد اگلے مرحلے میں داخل ہونے والی 4 ٹیمیں قرار پائی ہیں، جبکہ پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کا سفر تمام ہوگیا ہے۔
یہ پہلی بار ہوا ہے کہ پشاور زلمی پلے آف مرحلے تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔
واضح رہے کہ کراچی کنگز اور اسلام آبادیونائیٹڈ کے درمیان لیگ مرحلے کا آخری میچ پیر کو کھیلا جائے گا، جس کے بعد فیصلہ ہوگا کہ پلے آف مرحلے میں کونسی ٹیم کس سے ٹکرائی گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
