Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی فوج کی تذلیل پر ریٹائرڈ افسران اور مودی سرکار آمنے سامنے

Now Reading:

بھارتی فوج کی تذلیل پر ریٹائرڈ افسران اور مودی سرکار آمنے سامنے
بھارتی فوج کی تذلیل پر ریٹائرڈ افسران اور مودی سرکار آمنے سامنے

نئی دہلی: بھارتی فوج کی تذلیل پر مودی حکومت کو ریٹائرڈ افسران کا سخت ردعمل۔ آپریشن بنیان مرصوص میں ناکامی پر وزیروں کی ہرزہ سرائی، فوج کے دفاع میں سابق افسران کا احتجاج۔

آپریشن بنیان مرصوص میں ناکامی کے بعد بھارتی فوج پر تنقید، مودی حکومت کی خاموشی پر شدید ردعمل سامنے آگیا۔ انتہا پسند بھارتی وزراء اور ریٹائرڈ فوجی افسران کے درمیان شدید لفظی جھڑپ شروع ہوگئی ہے۔

آپریشن بنیان مرصوص میں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارتی وزراء کی جانب سے فوج پر تنقید نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ ذرائع کے مطابق مودی حکومت کے وزیروں نے فوجی ناکامی کا سارا ملبہ بھارتی فوج پر ڈالنا شروع کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت پاکستان کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور

ریٹائرڈ فوجی افسران خصوصاً میجر جنرل (ر) شریواستو نے وزیروں کی فوج دشمنی پر شدید ردعمل دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی توہین کرنے والے وزیروں کو وزیر اعظم نریندر مودی برطرف کیوں نہیں کر رہے؟

Advertisement

مدھیہ پردیش کے وزیر وجے شاہ اور نائب وزیر اعلیٰ جگدیش دیوڈا کی جانب سے فوج مخالف بیانات پر میجر جنرل (ر) شریواستو نے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’فوج صرف بھارت ماتا کے سامنے جھکتی ہے، مودی جیسے سیاستدانوں کے قدموں میں نہیں‘‘۔

انہوں نے مزید کہا ’’مودی کے قدموں میں فوج کو جھکانے کا بیان شرمناک اور ناقابل قبول ہے‘‘۔

سابق فوجی افسران کا کہنا ہے کہ کرنل صوفیہ قریشی جیسے افسران بھارتی قوم کا فخر ہیں جن پر مودی حکومت کی خاموشی دراصل ان حملوں کی تائید ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوج نے شکست تسلیم کرلی

ان کے مطابق جو وزیر فوج کی توہین کرے وہ قوم کا خادم نہیں بلکہ مودی کا ترجمان ہے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ ’’آپریشن بنیان مرصوص میں شکست نے واضح کردیا ہے کہ بھارتی فوج صرف میڈیا پر طاقتور دکھائی دیتی ہے‘‘۔ ان ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ مودی حکومت کا مقصد فوجی اداروں کو سیاسی غلام بنانا ہے جو کہ ایک خطرناک ایجنڈا ہے۔

Advertisement

ریٹائرڈ فوجی افسران کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کی خاموشی یہ ظاہر کرتی ہے کہ وہ بھی فوج کی توہین میں برابر کی شریک ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجی ادارے مودی کی غلامی کے لیے نہیں بلکہ قوم کے تحفظ کے لیے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر