
پاکستان کی جانب سے عرب ممالک کو بھارتی جارحیت اور مؤثر جواب سے آگاہ کردیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے عرب گروپ کو حالیہ بھارتی جارحیت اور پاکستان کے مؤقف پر تفصیلی بریفنگ دی۔
عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ بھارت نے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے جارحانہ اقدامات کیے، جس کے جواب میں پاکستان نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کے حق کا مکمل اور جائز استعمال کیا۔
مزید پڑھیں؛ وزیراعظم نے بھارتی جارحیت سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ طلب کرلیا
انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی بھارت کی جانب سے یکطرفہ معطلی نہ صرف غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے بلکہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی بھی ہے۔
عاصم افتخار نے اس بات پر زور دیا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کے بغیر ممکن نہیں۔
پاکستان کے مستقل مندوب کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے تاکہ خطے میں دیرپا امن قائم ہو سکے۔
بعدازاں انہوں نے کشیدگی کے موجودہ پس منظر میں پاکستان کے مؤقف کو سمجھنے اور حمایت کرنے پر عرب گروپ کا شکریہ بھی ادا کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News