
پی ایس ایل سیزن 10 کے پلے آف مرحلے میں مدمقابل ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز، کراچی کنگز سے ٹکرائیں گی۔
پلے آف مرحلے کا پہلا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان 21 مئی کی شام 8 بجے کھیلا جائے گا، جبکہ 22 مئی کی شام دوسرے میچ میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔
یہ بھی پڑھیں: اوپنر ایلکس ہیلز اور صاحبزادہ فرحان نے ٹیم کو شاندا ر آغاز فراہم کیا
پلے آف مرحلے کے دونوں میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھلے جائیں گے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل میں لیگ مرحلے کا آخری میچ گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹد اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا گیا تھا، جس میں اسلام آباد یونائیٹد نے کراچی کنگز کو 79 رنز کے بھاری مارجن سے ہرا دیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ایلیکس ہیلز نے 35 گیندوں پر 88 رنز کی برق رفتار اننگ تراشی جبکہ صاحبزادہ فرحان 41 گیندوں پر 73 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بیٹر رہے۔ کپتان شاداب حسین نے 19 گیندوں پر تیز ترین 42 رنز بنائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News