Advertisement
Advertisement
Advertisement

راولپنڈی ٹریفک پولیس کی گاڑیاں ٹک ٹاک  کے لیے استعمال ہونے لگیں

Now Reading:

راولپنڈی ٹریفک پولیس کی گاڑیاں ٹک ٹاک  کے لیے استعمال ہونے لگیں
راولپنڈی ٹریفک پولیس کی گاڑیاں ٹک ٹاک  کے لیے استعمال ہونے لگیں

ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں ٹریفک پولیس کی گاڑیوں اور دیگر وسائل کو ٹک ٹاک کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق سی ٹی او راولپنڈی بینش فاطمہ نے راولپنڈی کی ٹک ٹاکر کو بلا کر سی ٹی او افس کا دورہ کروایا۔ ٹک ٹاکرز نے لیڈیز پولیس افسر کے ساتھ ٹک ٹاک بنائی جبکہ ٹک ٹاکرز کی ہائی ٹیز سے تواضع بھی کی گئی۔

ادھر سی ٹی او افس میں ٹک ٹاکرز کی سرگرمیوں سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، مختلف کاموں سے سی ٹی او آنے والے شہری ٹک ٹاکرز کے دورے کی وجہ سے سی ٹی او کا انتظار کرتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: صرف ایک ٹک ٹاک ویڈیو نے اسٹریٹ سوئپرکو سپرماڈل بنا دیا

دوسری جانب، ترجمان سٹی ٹریفک پولیس نے اس حوالے سے بتایا کہ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے ہفتہ کے  روز   نیوٹیک (NAVTEC) اور ٹیوٹا (TEVTA) سے منظور شدہ فرح ویمن ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کی 40 سے زائد خواتین کو روڈ سیفٹی آگاہی پروگرام کے سلسلے میں ٹریفک ہیڈکوارٹرز ریس کورس میں خوش آمدید کہا

Advertisement

اس تربیتی دورے میں خواتین شرکاء کو ٹریفک قوانین، لائسنسنگ کے طریقہ کار اور محفوظ ڈرائیونگ سے متعلق تفصیلی معلومات اور عملی تربیت فراہم کی گئی۔ ترجمان کے مطابق شرکاء نے ڈرائیونگ سیمولیٹر سمیت مختلف برانچز کا دورہ بھی کیا۔

ترجمان نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی ایک عوامی خدمت کا ادارہ ہے جہاں ہر شہری کو احترام اور مساوات کی بنیاد پر خوش آمدید کہا جاتا ہے، سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی شہریوں کے ساتھ عزت، احترام اور رواداری کے اصولوں پر یقین رکھتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر