Advertisement
Advertisement
Advertisement

اوگرا کا دوہرا فیصلہ، سوئی سدرن کو ریلیف، سوئی ناردرن پر بوجھ، عوام تیار ہو جائیں؟

Now Reading:

اوگرا کا دوہرا فیصلہ، سوئی سدرن کو ریلیف، سوئی ناردرن پر بوجھ، عوام تیار ہو جائیں؟
سفارشات پر مبنی سمری حتمی منظوری کے لیے وفاقی حکومت کو ارسال کر دی ہے،

اوگرا نے سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کے لیے گیس نرخوں میں رد و بدل کی منظوری دے دی، حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔

اسلام آباد: تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مالی سال 2025-26 کے لیے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL) اور سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC) کے گیس نرخوں میں رد و بدل کی منظوری دے دی ہے۔

۔ اوگرا نے اپنی سفارشات پر مبنی سمری حتمی منظوری کے لیے وفاقی حکومت کو ارسال کر دی ہے، جس کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق، سوئی سدرن کے لیے گیس نرخوں میں 103 روپے 95 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی سفارش کی گئی ہے، جبکہ سوئی ناردرن کے لیے 116 روپے 90 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: اوگرا کی غیرلائسنس یافتہ ایل پی جی باؤزرز کے لئے آخری وارننگ جاری

Advertisement

اوگرا کے مطابق، ایس این جی پی ایل (سوئی ناردرن) کے نرخوں میں اضافے کی بنیادی وجہ ری-گیسیفائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل گیس (RLNG) کی درآمد میں اضافہ ہے، جس سے لاگت میں نمایاں فرق آیا ہے۔

ریگولیٹری ادارے نے گیس مینجمنٹ سے متعلق سوئی ناردرن کے معاملات کو وفاقی حکومت کے سامنے رکھنے کی ہدایت بھی کی ہے، تاکہ پالیسی سطح پر اس کا جائزہ لیا جا سکے۔

اوگرا نے مزید سفارش کی ہے کہ وفاقی حکومت مختلف صارفین کی کیٹیگریز کے لحاظ سے گیس نرخوں کا تعین کرے، تاکہ مالی توازن اور صارفین کے مفادات کو بہتر طریقے سے مدنظر رکھا جا سکے۔

گیس نرخوں میں یہ تبدیلیاں دونوں کمپنیوں کے مالی سال 2025-26 کے متوقع شارٹ فال کے تجزیے کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہیں۔

اوگرا کا کہنا ہے کہ حتمی نوٹیفکیشن وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد جاری کیا جائے گا، جو نئی قیمتوں کے اطلاق کی تاریخ اور تفصیلات کا تعین کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر